بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-30)

قومی سلامتی کے منافی خبر پر کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے قلمدان واپس لے لیا گیا
تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے،اعلامیہ وزیر اعظم ہاؤس

سیاسی مخالفین ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں انکا سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا،نوازشریف
حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی
ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی ،ہم نے جیل کاٹی ہے،کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں
عام انتخابات میں عوام نے جنہیں مسترد کر دیا تھا، اب وہ عوام سے اس کا بدلہ لے رہے ہیں
2018 میں لوڈشیڈنگ ہی ختم نہیں ہو گی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی
دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے ر دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے، پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب

دو نومبر کا دھرنا، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا

موٹر وے پر افسوسناک حادثہ،پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ،میجر جلال شدید زخمی
حضرو کے قریب موٹروے کنٹینر رکھ کر بند ہونے کی وہ سے دونوں افسر شدید اندھیرے میں متبادل راستہ ڈھونڈنے کے لئے پیدل جا رہے تھے کہ کھائی میں جا گرے
لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر شہید ہو گئے میجر جلال شدید زخمی ہو گیا جنہیں قریبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

کراچی ، ناظم آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ،5 افراد جاں بحق،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس ، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پر گفتگو، رپورٹ طلب

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا خیبر پختونخوا کا اسلام آباد اور پنجاب سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

ن لیگ حکومت اپنا توازن کھو بیٹھی ،حالات بس سے باہر ہوچکے ہیں، اعتزاز احسن
توازن کھو بیٹھنے کے پیچھے پانامہ لیکس ہے کیونکہ شریف خاندان جان چکا ہے کہ اس کی چوری پکڑی جا چکی ہے
پانامہ لیکس میں ہونیوالے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی اور وزیر داخلہ کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں
حکومت اسی بوکھلاہٹ کا اظہار اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک یوتھ کنونشن پر پولیس گردی اور ایف سی سے چڑھائی کرا کر کیا، ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
پی پی پی وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے اور اگر وہ رضاکارانہ طور پر مستعفی نہ ہوں تو وزیراعظم ان سے استعفیٰ لیں،سینیٹر فرحت اللہ بابر
موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے،خورشید شاہ

نواز شریف نیشنل ایکشن پلان سیاسی حریفوں کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کررہے ہیں،بلاول بھٹو
سینئرپارٹی رہنماوٴں کے اجلاس میں موجودہ صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کا حصہ رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت کی جائے گی
ڈاکٹر عاصم کوئی لال مسجد کے طالبان نہیں،حکومت آپریشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے
میئر کراچی کوجیل میں رکھ کر دنیا کو کیا پیغام دیا جارہا ہے، بحیثیت کراچی کے شہری کے یہ پوچھتا ہوں میرا میئر جیل میں کیوں ہے، ہم بھی 12 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانا چاہتے ہیں لیکن جس طرح چوہدری نثار کارروائی کررہے ہیں وہ دراصل 12 مئی کے کیس کو کمزور کررہے ہیں، جناح ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد جانیوالے راستے نہ کھولے گئے تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد پہنچنے کیلئے اپنا راستہ خود نکالے گا،پرویز خٹک کا الٹی میٹم
ملک میں ڈاکو راج ہے، بدقسمتی سے جمہوریت کے نام لیوا بھی جمہوریت کے دشمن بن چکے
حکمران چھوٹے صوبوں کو باغی نہ بنائیں، حق دینا سیکھیں، حکمران آمریت کی پیداوار بھی ہیں تو اب اپنی آمرانہ روش ڈاکے ڈالنا اور ظلم کرنا چھوڑ دیں ورنہ عوام کا سمندر انہیں سیاسی طور پر ملیا میٹ کر دے گا،صوابی انٹر چینج پر میڈیا سے بات چیت، عوام سے خطاب

پاکستان کی حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید مذمت
خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا مقدس مرکز ہے ،حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ پر میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم وغصہ ہے ،ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے ، حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ابھی بہت سارے مراحل طے کر نا ہیں، پرویز رشید سے قلمدان کی واپسی اسی کا حصہ ہے، خرم دستگیر
ملک کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی ،وفاقی وزیر کی میڈیاسے گفتگو

آرمی چیف نے حکومت کو پیر تک کا وقت دیا تھا ، شیخ رشید کا دعویٰ
پرویز رشید کو فارغ کیے جانے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے ، اس ساری کہانی کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

عسکری قیادت کیخلاف سازش کا الزام، حکومت نے دو وفاقی وزراء کی قربانی دی
پرویز رشید سے پہلے مشاہد اللہ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں عسکری قیادت پر سخت تنقید کی، وزیراعظم نے استعفیٰ لیکر پارٹی میں معتبر کردیا
پرویز رشید کی قربانی انگریزی اخبار میں مبینہ منصوبہ بندی کے ذریعے عسکری قیادت کے خلاف من گھڑت سٹوری شائع کروانے کے الزام میں ہوئی