بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-29)

بنی گالا اور مری روڈ میدان جنگ بن گیا ، لال حویلی کے باہر جلسہ کی منسوخی کے اعلان کے بعد ہنگامہ آرائی
پتھراؤاوراندھادھند شیلنگ کے باعث دم گھٹنے سے مبینہ طور پر شیر خوار بچہ جاں بحق، متعدد افراد بے ہوش اورزخمی
شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے باہر کارکنوں سے خطاب کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا
شیخ رشید اچانک ایک گلی سے موٹر سائیکل پر نمودار ہوئے اور بھاگتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی گاڑی پر چڑھ عوام سے خطاب کیا

تبدیلی کوئی اور نہیں ہم لے کر آ رہے ہیں ،حزب اختلاف کو یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ پاکستان کے اندر ترقی کا یہ سفر جاری رہا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، وزیراعظم
2018ء میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی
مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست جاری رہے گی ،وزیراعظم کا دورہ کوہاٹ کے موقع پرگیس منصوبوں کے لئے 3 ارب 90 کروڑ روپے ، جدید ہسپتال ،خواتین کیلئے یونیورسٹی کیمپس ، راولپنڈی سے کوہاٹ تک ریل کار سروس اور ضلعی وتحصیل کونسل کے لئے بالترتیب بیس اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان،قلعہ گرائونڈ کوہاٹ میں جلسہ عام سے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خطاب

چوہدری نثارکی نوازشریف کواحتجاجی صورتحال پربریفنگ
جڑواں شہروں میں سیکورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ، وزیرداخلہ

شیخ رشید کے جلسے میں 2 نومبر کی تیاری کرنے جانا تھا ، حکومت نے خود بھی تیاری کرادی ، عمران خان
مجھے بنی گالہ میں تقریباً نظر بند کردیا گیا ، دونومبر کو 30ہزار پولیس والے بھی اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتے
(ن) لیگ نے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑادیں ، جب اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تھا کہ کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالنی تو میں پوچھتا ہوں کہ بنی گالہ کیوں بند کیا گیا اور مجھے کس قانون کے تحت گھر میں تقریباً نظر بند کردیا گیا،بنی گالہ میں پریس کانفرنس

اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کی سفارش کردی

بھارتی سیکورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے قریب چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعا ل فائرنگ اور گولہ باری
سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات

بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی سپاہی کی شہادت کا بھارتی دعوی جھوٹ، پاکستان مخالف پروپیگنڈا حکمت عملی کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کارروائی میں ملوث ہے، نفیس زکریا
سربجیت سنگھ کو سفارتکاری کے آداب کے خلاف سرگرمیوں کے باعث ناپسند شخصیت قرار دیا گیا ہے
صحیح وقت پر عالمی براداری اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو بھارت کے حوالے سے مزید حقائق فراہم کئے جائیں گے
وزیراعظم یا کوئی اور شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرے گا، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، کوئٹہ حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، ترجمان دفتر خار جہ کی میڈیا بریفنگ

قوم نے پاکستان کو بندکرنے والوں کو سبق سکھایا۔زعیم قادری
ہم ریاست کی رٹ کو ہرصورت میں قائم رکھیں گے،قوم نے عمران خان کی کال کو مستردکردیا،راولپنڈی کا چوہا خودکو بڑالیڈرکہتاہے۔اپنی حویلی سے رات12بجے غائب ہوگیا۔ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس

جوہری تجربات پر پابندی کا جامع معاہدہ ، پاکستا ن نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیدیا
قرارداد 183ووٹوں کے ساتھ منظور ، انڈیا سمیت 3ممالک کا ووٹنگ سے اجتناب
شمالی کوریا واحد ملک ہے جس نے قرارداد کی مخالفت میں وو ٹ ڈالا
جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد بھی منظور ، پاکستان اور انڈیا نے ووٹ نہیں دیا ، سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین نے بھی ووٹ نہیں ڈالا

پاکستان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تو بھرپور جواب دینگے، بی ایس ایف کی ہرزہ سرائی