بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-28)

پولیس کا اسلام آباد میںپی ٹی آئی کنونشن پر دھاوا٬ 50 کارکن گرفتار٬ عمران خان کاجمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
بنی گالہ اورلال حویلی جانے والے راستے سیل

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرخزانہ کی ملاقات

راولپنڈی ،بھارتی فورسزکی ایل اوسی کے تتہ پانی ،جندروٹ،نکیال سیکٹراورگرم چشمہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 40سالہ خاتون شہیداور7افرادزخمی
پاکستانی فورسزکی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسزکی متعددچوکیاں تباہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی جنگ کا آغاز
ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ناپسندید شخصیت قرار دیکر 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ٬ ناپسندیدہ شخص ہے ٬ 29اکتوبر تک خاندان کے ہمراہ پاکستان چھوڑدیں ٬ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے مراسلہ حوالے کردیا گیا
بھارت نے پاکستانی سفارتکار محمود اختر کو گرفتار کرکے نارواسلوک کیا٬ ناپسندیدہ شخص قراردیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا
سفارت کارسے بدسلوکی ویانا کنونش کی کھلی خلاف ورزی ہے٬ پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی اقدام نہیں کیا ٬ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارت کو جواب

سانحہ کوئٹہ غفلت کے مرتکب ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ سمیت 3افسران معطل

عالمی امن کیلئے دنیا سے تجربات شیئر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں،آرمی چیف
انسداد دہشتگردی میں دنیا کے دیگر ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں،جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی تربیت سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ٬بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ
محمود اختر نے بتایا کہ وہ 1997میںبلوچ رجمنٹ میں شامل ہو٬ پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ کوئی بھی اہلکار بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو٬ ہارٹ آف ایشیامیں پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ٬تمام ممالک کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ٬بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کی پریس کانفرنس

سینیٹ کمیٹی کا وزیر داخلہ،سیکرٹری داخلہ،چیئرمین نادرا کی اجلاس میں عدم شرکت کا سخت نوٹس
دو لاکھ 70 ہزار شاختی کارڈ بلاک،ایک لاکھ چھ ہزار جعلی دستاویزات والے افراد پکڑے، نادرا رجسٹریشن اتھارٹی ہے تحقیقاتی ادارہ نہیں،ڈی جی کی بریفنگ
کمیٹی نے بلاک شناختی کارڈ کی جلد تحقیقات کیلئے سیکورٹی ایجنسیز کو جلد خط لکھنے اوربنیادی شہری سہولیات عارضی طور پر ختم نہ کرنے کی ہدایت

5 لاکھ35 ہزار فارن اکاؤنٹ ہولڈرز بیرون ملک ڈالرز بجھو ارہے ہیں، سینٹ کمیٹی کو بریفنگ
بینک ایف بی آر کو اکاونٹس کے حوالے سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ایک بھی اکاونٹ کی تحقیق نہیں کی جا سکی،ایف بی آر

ایک طرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ہے ، دوسری طرف عمران خان اسلام آباد کو بند کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
ان کے کارکن گیدڑوں کی طرح راہ فرار اختیار کریں گیدڑ شیروں کامقابلہ نہیں کرسکتے
عمران خان نے ڈی چوک میں جو جنسی الودگی پھیلائی تھی اس کا تعفن اور اس کی بد بو اب بھی اسلام آبا دسے آرہی ہے ، کسی کو جموریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے ، جے یو آئی یوتھ کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

پی ٹی آئی کے رہنماء اور جوکھیو برادری کے سردار جام کریم بجار کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان