بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-27)

لوگ ہمارے پاس آکر حکمران جماعت کی کرپشن کی داستانیں سنارہے ہیں، عمران خان
ن لیگ اب تک 15ارب کی کرپشن کر چکی ، جاوید صادق شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے
کرپشن کرنا دونوں بھائیوں کے لئے قانونی ، پر امن احتجاج کرنا ان کے لئے غیر قانونی ہے، میڈیا سے گفتگو

جاوید صادق میرا فرنٹ مین نہیں،اس حوالے سے ثبوت ہے تو سامنے لائیں،وزیر اعلی کی ہنگامی پریس کانفرنس
اسلام آباد کو بند کرنا 20 کروڑ عوام کی خوشحالی کے دروازے کو بند کرنے کی ناپاک سازش ہے ،شہباز شریف
شہباز شریف کا جھوٹے الزامات پر عمران خان کیخلاف 26 ارب 54 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان

بھارت کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پرجارحیت مہنگی پڑگئی
پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی، 5بھارتی فوجی جہنم واصل،4چوکیاں تباہ
ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی،شدید احتجاج

کاریک رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گا ،وزیراعظم
کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی ،مضبوط علاقائی روابط کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے،وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تنظیم کاریک کے 15ویں اجلاس سے خطاب

انتخابی ضابطہ اخلاق،الیکشن کمیشن نے مسودہ سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کر دیا
سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کی تشہیر ،سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈا لہرانے یا پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی
نگران حکومتوں سمیت تمام حکومتی عہدیداروں پارلیمینٹرینز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی، کسی بھی سرکاری منصوبے کا اعلان نہیں کیا جائے گا

پانامہ پیپرز لیکس پر 444افراد میں سے 133نے جواب دیا،ایف بی آر
جواب نہ دینے والے افراد کو تین بار یاد دہانی کے بعد جرمانے ، پھر بھی جواب نہ آیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
بہاماس لیکس میں 142افراد کے نام آئے، 110کی شناخت ،نوٹس جاری کر دیئے،ڈی جی خواجہ تنویر کیاین اے کمیٹی کو بریفنگ

پاکستان اور اے ڈی بی حکام کے مابین بارڈر سروس کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر دستخط کی تقریب
ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو خطہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کے لیے 25کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا
گورننس اور سیکورٹی کی صورتحال حکومت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے حکومت کریشن کی روک تھام اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، صد ر ایشین ڈویلپمنٹ بینک
پاکستان خطہ کے مماک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیے لیے ای بی ڈی کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبہ کو بہت اہمیت دیتا ہے ،اسحاق ڈار

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات
دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں مجھ پر بے سروپا اور جھوٹے الزامات لگائے،علیم خان
30 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں وہ بیواؤں کی زمینوں پر قبضے کا الزام ثابت کریں ہم عدالت میں جھوٹا ثابت کریں گے،بیان

آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ ہماری حکومت میں سرکاری چینی کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں حاصل کیا تھا: چودھری پرویزالٰہی
شہبازشریف نے کام روکا پھر معافی مانگی اور 30کروڑ روپے ہرجانہ دیا جو اُن کی جیب سے وصول کیا جائے

ارفع کریم ٹاور ، آئی ٹی ٹاور پرویز الہی دور میں ملی تھی،جاوید صادق
میری کمپنی کو شہباز شریف نے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا ،عمران خان کو ٹھیکے دینے کے حوالے سے غلط معلومات دی گئی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ڈاکٹر طاہر القادری کی کنگ عبداللہ دوئم اردن سے ملاقات
مشرق وسطیٰ کے حالات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
آپ کے دہشتگردی کے خاتمہ کے فتویٰ کا مطالعہ کیا یہ اسلام کی عظیم خدمت ہے:کنگ عبداللہ
دہشتگردی اور اسلام کو ملانے والے انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں :ڈاکٹر طاہر القادری

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ایک اور اہم پیشنگوئی کردی
اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرکے طاہر القادری اپنی جماعت کی قیادت کرینگے یہ کسی اشارے کا بھی نتیجہ ہے، منظور حسین وسان
کتوبر اور نومبر میں حکومتیں گرتی ہیں اس بار جمہوریت کو خطرات نہیں ہیں پیپلز پارٹی بھی چاہتی ہے کہ جمہوریت رہے لیکن احتساب ضرور ہو، میڈیا سے گفتگو

”را“ کے دہشت گرد ایئر پورٹس پر کارروائی کرسکتے ہیں ،حساس ادارے
دہشت گرد پبلک مقامات، مساجد، امام بارگاہوں، بس اسٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں،رپورٹ