بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-26)

ملکی سیاسی وعسکری قیادت کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، دہشت گردوں کی باقیات اکا دکا بزدلانہ حملوں کے ذریعے اپنے زندہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج ،حکومت ، سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا
وزیر اعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عزم

سانحہ کوئٹہ کے شہداء پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں وزیر اعظم نواز شریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر فوجی اور سول حکام نے شرکت کی

دہشت گرد اب سرحد پار سے کارروائی کرتے ہیں،وزیرداخلہ
کوتاہی ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،کوئٹہ کے واقعہ نے ہماری پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی محنت ضائع کر دی،ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور رہے گی
پاکستان کی فورسز اور مسلح افواج نے قربانیوں سے نیا باب رقم کیا جس کا دنیا اعتراف کر رہی ہے، فورسز کی قربانیوں کی بدولت دشمن بھاگ نکلا،نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو

حکومت گزشتہ تین سالوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو پائیدار بنا ئے گی٬ اگلے دو سال میں غربت کے خاتمے٬ مجموعی ترقی٬ روزگار اور سماجی شعبے کے لئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی٬ اسحا ق ڈار
پاکستان کے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے ٬ اقتصادی ترقی کے حوالے سے کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں٬ ایم ڈی آئی ایم ایف کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ پر پریس کانفرنس

نواز شریف نے جتنے دورے لندن کے کیے آدھے کوئٹہ کے کرلیتے تو صورتحال بہتر ہوتی،عمران خان
جس ملک کے حکمران چوری کریں وہ تباہ ہوجاتے ہیں، پاکستان اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ شریف مال بنائیں،میڈیا سے بات چیت

2014ء دھرنے میں پارلیمنٹ،اب کرپشن کو چیلنج کیا گیا ،خورشید شاہ
ہمارے لیڈر نے چار مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ،اگر حکومت ان مطالبات پر بات کرنے کیلئے تیار ہو تو ہم ڈائیلاگ کریں گے،میڈیا سے گفتگو

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ، انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان نے بیشمار قربانیاں دیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، رواں سال پاکستان نے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئندہ سال میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مزید پر امید ہیں
وز یر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سے گفتگو

تحریک انصاف دھرنا ، وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 46کروڑ روپے کی منظوری ، شرکاء کو داخلے سے روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر کنٹینرز لگنا شروع ، ایف سی بھی پہنچ گئی

ڈی آئی جی بلوچستان ایوب قریشی کے کہنے پر کیڈٹس کو واپس بلایا گیا،
اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے بلایا گیا، ورثا کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ ، شیریں مزاری نے ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی صورت حال مثالی نہیں تھی ،بلوچستان کا اعتراف
موجودہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی زیادہ سخت اور غیر معمولی ہونی چاہیے،د ہشت گرد غیرملکی ایجنسیوں کی معاونت سے ملک میں شدت پسند سرگرمیاں کر رہے ہیں
شدت پسند افغانستان اور انڈیا کی رہنمائی میں ٹریننگ حاصل کر تے ہیں اور دہشتگردوں کو لاجسٹک مدد فراہم ہو گی
ہمیں صرف شدت پسندوں کا نہیں کرنا بلکہ ہمیں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کا بھی مقابلہ کرنا ہے، ترجمان انور الحق کاکڑ کی غیر ملکی خبررساں ا دارے سے گفتگو

خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرو بس منصوبے کے لئے دو ہزار پرانی بسوں اور ویگنوں پرپابندی لگانے کی منظوری دیدی

فیصل آباد،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار،شیر کا نشان کسی کو بھی نہ مل سکا

سعودی عرب سے94پاکستان مسافر ڈی پوری ہوکر لاہور پہنچ گئے