بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-25)

کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک، 250 اہلکار بازیاب

سیالکوٹ،بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے بچے سمیت2افراد شہید ،10زخمی
سیکٹر ہرپال، پھوکلیان اور چاروہ سیکٹر پر بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ڈیڑھ سالہ کم سن حانیہ اورجنگلوڑا کے رہائشی محمد لطیف شہید ہوگئے

طاہر القادری نے عمران خان کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہوں: ڈاکٹر طاہر القادری
انہوں نے ٹیلی فون پر دعوت دی جو میں نے قبول کر لی،خرم نواز گنڈا پور کو رابطوں کی ہدایات دے دیں
دونوں جماعتوں کے وفود ملاقات میں تفصیلات طے کریں گے ،قصاص تحریک میں پی ٹی آئی ہمارے ساتھ ہے

مسئلہ کشمیر بنیادی تنازعہ، برطانیہ اس کے حل کیلئے ٹھوس کردارادا کرے، نوازشریف
عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،نوازشریف
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی،مارک لائل گرانٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو

آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ راولپنڈی کا دورہ ادارے میں موجود طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

پاکستان کی اقتصادی شرح مضبوط کرنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
شرح نمو اور جابز پیدا کرنے کے لیے اپنی پالیسوں کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ نئی ابھرتی ہوئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل ہوسکے، ایم ڈی کریسٹن لیگارڈ

نیب دفاتر قوانین اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق شکایات کی تصدیق، تحقیقات اور تفتیش یقینی بنائیں،چیئرمین نیب
نگرانی اور جانچ پڑتال کے نظام کا مقصد عملدرآمد اور نتائج کو منظم انداز میں استوار کرنا اور پروگراموں کی افادیت کو جانچنا ہے,چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

حیدرآبادقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو دوبارہ گرفتار کرلیا

ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ میں اب بھی رکاوٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی

دہشت گردی کے خدشات کی بناء پر98فیصد فون ٹیپ کئے جارہے ہیں،ڈی جی آئی بی
بہت سی دہشت گردی کی وارداتوں کو ناکام، ملکی سلامتی کو یقینی بنایا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا فون ریکارڈ کیا گیا،احکامات اسلام آباد سے جاری ہوئے تھے، سینٹ کمیٹی میں انکشاف

تحریک انصاف کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کیلئے تھانوں کو احکامات جاری
تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو کم از کم پانچ سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی یا گرفتاری پر خفیہ مقام پر رکھنے کے لیے بندوبست کرنے کا حکم،ذرائع

وزیر اعظم کا بہترین حج انتظامات کرنے پر وزارت اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا حکم