بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-24)

آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،
آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے ٬ آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاء قائم کر دی گئی ہے٬ سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا،پیسز میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ٬ امید ہے مستقبل میں کھیلوں کا یہ انعقاد مزید وسیع ہو گا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

عوام کا سمندر2نومبر کو اسلام آباد آئیگا حکومت ڈنڈا مارنے کی جرات نہیں کریگی،عمران خان
ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے ایک طرف پی ٹی آئی ہے تو دوسری طرف کرپٹ زرداری ،ضمیر کی قیمت ایک ڈیزل کا پرمٹ لگانے والا مولانا فضل الرحمان ،گھنٹوں تقریر کرنے والا الطاف حسین، ایزی لوڈ اور نواز شریف ہے
اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں دو نومبر کو تکلیف صرف کرپٹ ٹولے کو ہوگی، شہباز شریف نے گلو بٹ یا پنجاب پولیس کو استعمال کیا تو قیمت چکانا ہو گی،ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکر ز کنونشن سے خطاب

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری کے سیکٹرز چپراڑ اور ہرپال میں بلااشتعال فائرنگ ،پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا،آئی ایس پی آر

قطر پاکستانی افرادی قوت کیلئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ، صدر ممنون کی دوحہ میں وزیر دفاع ڈاکٹر خالد،وزیر محنت و ترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد اخلاقی ملاقاتوں میں گفتگو

وفاقی حکومت کا گورنر سندھ عشرت العباد کوہٹانے کا حتمی فیصلہ
نئے گورنر کے عہدے کیلئے ممتازبھٹو اور سینیٹر مشاہد الله کے نام نمایاں،نئی عسکری قیادت سے مشورہ کیا جائے گا، ذرائع

ملک میں قائم اسٹیٹس کو کیخلاف جماعت اسلامی کا اعلان بغاوت،اعلان جہاد
سیکیولراورلبرلازم سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ہر مدرسے اور ہر دینی و سیاسی جماعت کے دروازے پر دستک دیں گے،قوم کی نظریں پانامہ لیکس معاملے میں سپریم کورٹ پر لگی ہیں
حکمران اتنا کماتے ہیں کہ مال چھپانے کی جگہ نہیں،حکمرانوں کا سرجیکل اسٹرائیک غریب عوام کی جیبوں پر ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اجتماع عام کے اختتامی سیشن سے خطاب

سٹیٹ بینک نے مولانا مسعود اظہر سمیت ساڑھے4 ہزار مشتبہ افراد کے 35 کروڑ روپے کے بینک اکاوٴنٹس منجمد کردئیے

ایم کیوایم کے کارکنان کو کنفیوژ ، مایوس،ڈی مورلائز ہونیکی ضرورت نہیں،فارق ستار
ایم کیوایم (پاکستان ) ایک ہی جماعت ہے جوآئین وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے ، ایم کیوایم پاکستان کی پارٹی کی لیڈر شپ یا سربراہی میرے نام کے ساتھ ہے
ایم کیوایم پاکستان ہی مظلوم قومیتوں بشمول مہاجر عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان کی یکجہتی،اتحاد کی علامت ہے، ایک دو روز میں بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

حکومت ، مسلح افواج اور عوام ملک کے دفاع کے لئے کمربستہ ہے، احسن اقبال کی بھارتی فورسز کی بلااشتعال انگیز فائرنگ سے متاثرہ سکھو چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بہاول پور ،وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی لوک سبھا کو کرکٹ میچ کا چیلنج دیدیا ،پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد شہباز شریف ہو نگے

آف شور کمپنیاں بنانا جرم ہے نہ ہی غیر آئینی اقدام،رانا ثناء اللہ
عمران خان‘ جہانگیر ترین اور علیم خان نے بھی آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں ، بعض اہم سیاستدانوں نے کروڑوں اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے، میڈیا سے بات چیت

ضرب عضب،بارڈر مینجمنٹ سے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری آئی،پرویز خٹک
افغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی بلکہ انہوں نے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کی،پاکستان میڈیا کلب کے 20 رکنی وفدکوبریفنگ

مارشل لاء آئے گا نہ ہی اسلام آباد میں تصادم کا خدشہ ہے،فضل الرحمان
کچھ لوگ اسلام آباد کو ہر صورت بند کرنا چاہتے ہیں، پانامہ لیکس کا کیس عدالت میں ہے اس لیے اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ،شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

عالمی تحقیقی ادارے آب زم زم اور اسکے کنویں کی پر اسراریت اور قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام

فضائی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا چوتھے نمبر
پاکستان میں ایک لاکھ میں سے 33افراد فضائی آلودگی کے نتیجے میں جاں بحق ہو جاتے ہیں ،رپورٹ

وزارت تجارت بھارت مواد کی پاکستانی ٹی وی پر ون سائیڈ اشاعت کی اجازت بارے طریقہ کار سے مکمل لاعلم