بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-23)

اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا، تحریک انصاف نے ہوم ورک مکمل کر لیا
کارکن عوام کو متاثر کرنے والے کسی راستے کو بند نہیں کریں گے، جس چوک میں دھرنا دیا جائیگا وہاں فلاحی اداروں کی گاڑیاں ، ایمبولینسز کیلئے راستہ کھلا رکھا جائے گا
کارکن کسی حکومتی جبر کی صورت میں مرکزی قیادت کا حکم ملنے تک پر امن رہیں گے، صرف ان راستوں کوبلاک کیا جائیگا جس سے حکومت کیلئے مسائل پیدا ہوں گے
تحریک انصاف نے حکومتی رابطوں کی تردید کردی،کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن یا کسی ہنگامے کی کوشش کی گئی تو احتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ سپورٹس کمپلیکس میں 15 ہزار پولیس اہلکاروں کی رہائش کا بندوبست، وفاقی پولیس پر 50 کروڑ اخراجات کا تخمینہ
وزیر داخلہ یا کسی اور حکومتی شخصیت نے ہم سے رابطہ نہ ہی ہم نے رابطہ کیا،سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ایک روز پہلے ہونا خوش آئند ہے،نعیم الحق

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں سیاسی پارہ کم کرنے کیلئے وزراء کو دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپ دی

ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں، عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن کراچی پریس کلب سے گرفتار ،پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی
ایم کیوایم لندن کے کسی رہنما کی حالیہ دنوں رینجرز کے ہاتھوں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے
رابطہ کمیٹی ارکان کو بلا جواز پکڑا گیا ہے، رینجرز اہلکار پرائیوٹ گاڑیوں میں ہمارے ساتھیوں کو بٹھا کر لے کر گئے، واسع جلیل

مخالفین کو حکومت میں آنے کے لیے 2023تک انتظار کرنا ہو گا، اسحاق ڈار
ملک کی ترقی کینٹینرز پر چڑھنے والوں کو ہضم نہیں ہوتی، پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور سب کو اس کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہئے
پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں جا چکا ، جو بھی فیصلہ آئے گا دل و جان سے قبول کریں گے ، وزیر خزانہ
اھدنا الصرط المستقیم کہنا آسان ہے مگر اس پر دل سے عمل کرنا بہت مشکل کام ہے، تقریب سے خطاب

پاکستان اور قومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہو سکتا: چودھری پرویزالٰہی
مودی اور نوازشریف ایک پیج پر ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہو گا: میڈیا سے گفتگو
حمایت کا شکریہ، چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی ہدایت پر ٹی او آر کمیٹی میں طارق بشیر چیمہ کا اہم رول تھا: شاہ محمود قریشی

پنجاب سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا مکمل صفایا کردیا، انسداد دہشت گردی فورس
صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں 71فیصد کمی آئی، 107دہشت گرد ہلاک ،297گرفتار اور55 کو جیل بھیجا گیا ،اعداد وشمار

2 نومبر دھرنا،خواجہ سعد رفیق کا خورشید سے رابطہ
وفاقی وزیر کا ملاقات کی خواہش کا اظہار،اپوزیشن لیڈر نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

بیورو کریسی کی نااہلی، 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 445 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا
حکومتوں نے نیلم جہلم سرچارج پراجیکٹ کی مد مین صارفین سے 57 ارب روپے بھی وصول کرلئے
منصوبے میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ فنڈز کا بروقت جاری نہ کرنا ہے، حکومت نے آئندہ الیکشن سے قبل منصوبے کو مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا، ذرائع
واپڈا چیئرمین منصوبے کو بروقت تکمیل تک پہنچانے میں کافی تشویش کا شکار،تاخیر کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں ، فارغ ہونے کا بھی امکان

چناری: ہندی زبان بولنے والی مشکوک خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں

زمین پھٹے یا آسمان گرے2 نومبر دھرنا ہوگا‘ عمران خان
20 سالہ جدوجہد مارشل لاء کیلئے نہیں کی جمہوریت چلے گی‘ مارشل لاء نہیں آئے گا‘ نواز شریف کا استعفیٰ آیا تو دوسرا وزیراعظم‘ حکومت گری تو نئے انتخابات ہوں گے‘ سربراہ تحریک انصاف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو