بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-22)

قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا حکومت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کے شدید مخالفت

ذاتی مفاد کیلئے اقتدار میں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں،نواز شریف
اقتدار عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے ،ملک کے غریبوں کا درد دل میں محسوس کرتا ہوں ،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور معیشت جیسے چیلنجز درپیش نہ ہوتے تو آج ملک کا ہر گھرانہ خوشحال ہوتا ،بے روز گاری کا نام و نشان بھی نہ ہوتا ،ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،عوام کے فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،دہشت گردی کا قلع قع کر دیا ہے ،معیشت بھی درست سمت چل پڑی ہے ،2018 میں لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کر دیں گے ،وزیر اعظم کا صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب

سپریم کورٹ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو کریگی
وزیراعظم نواز شریف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

کسی پاکستانی کا شناختی کارڈ،بنک اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا جائیگا،وزیرداخلہ
دینی جماعتوں کو درپیش مسائل،مشکلات کے حل کیلئے صوبائی حکومتوں کو علماء کرام اور دینی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی
ملکی سلامتی اور استحکام کے فیصلوں میں دینی طبقے کو اعتماد میں لیا جائے گا،سمیع الحق کی قیادت میں دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے گفتگو

آئی ایس پی آ راور پنجاب رینجرز کی ایل او سی پر پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بھارتی دعویٰ کی تردید
بھارتی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا،پاک فوج یا رینجرز کا کوئی اہلکار شہید نہیں ہوا ا، بھارتی دعویٰ سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے،ترجمان پاک فوج
اس طرح کے دعوے کرنا بھارت کی عادت بن گئی ہے،ترجمان پنجاب رینجرز

چور اور ڈاکو کو وزیراعظم نہیں مانتے: عمران خان
2نومبر ملکی تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن دن ثابت ہوگا ، ملک کی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا بے رحمانہ احتساب ہوگا،پی ٹی آئی کے دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی اجتماع سے خطاب

حکومت نے آئی ایم ایف کے تحفظات پر نجکاری کا عمل بحال کردیا
چین نے پاکستان اسٹیل کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا

دھرنے کے مقاصد کا علم ہے نہ دعوت ملی، سیاسی حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،طاہر القادری
ہر سفر پر نئے وارنٹ جاری ہو تے ہیں،فرنٹ فٹ پر ہوں، بیک پر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
شریف برادران کے ہوتے انصاف نہیں ملے گا، حالیہ سفر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہے
جمہوریت کے نام پر بادشاہت اور ملک مافیا کے قبضے میں ہے،صرف شیخ رشید سے گفتگو ہوئی ،سربراہ عوامی تحریک کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال، کارکنوں کے خون رنگ لائے گا، انقلاب آئے گا کے نعرے

مشاہد حسین اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے
نواز شریف اور مشاہد حسین سید کے درمیان مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے معاملات طے ہوچکے ہیں،مصدقہ ذرائع

وزیر اعظم نواز شریف غریبوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے ہیں،رحمن ملک کا دعوی
دو نومبر سے قبل ہی معاملات طے پا جائیں گے ،دھرنے سے پہلے کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب ہوگا، سینیٹر پی پی

ریاض اوردمام میں پھنسے220 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے