بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-21)

پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور وفاقی اداروں کونوٹسز جاری کر دیئے
اسحاق ڈار ،مریم نواز،کیپٹن صفدر،حسن اور حسین نواز بھی نوٹسز بھجوانے والوں میں شامل
عدالت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے اور دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں خارج کر دیں،سماعت 2ہفتوں تک ملتوی
کسی سیاسی مسئلے میں نہیں پڑیں گے ،انتظامیہ شہریوں کو حقوق دینے میں ناکام رہی تو مداخلت کریں گے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
عدالت نے بادشاہت کو جمہوریت کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم اٹھا لیا،اب پوشیدہ چیزیں سب کے سامنے آئیں گے ،2 نومبر کو ہمارا پرامن احتجاج ختم نہیں مزید زور پکڑے گا، عمران خان
میری درخواست پر وزیر اعظم کو نوٹس بھجوایا گیا،، آج جمہوریت کا آئینی اور قانونی امتحان ہے،شیخ رشید
دال میں کچھ کالا ہے ،حکومت پانامہ لیکس میں سنجیدہ نہیں، عدالت قوم کو مایوس نہ کرے، سراج الحق

دہشت گردوں کی لہر کا رخ کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا بحیثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ،آرمی چیف
دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں،جنرل راحیل شریف کا کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں کاروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں،نوازشریف
آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتا ہوں
عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلے صادر کر رہی ہے بہتر ہوگا عدالتی فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے،بیان

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا گیا کہ بھارت واقعہ کی تحقیقات کروا کر پاکستان کو اس ضمن میں آگاہ کرے اور اپنی افواج کو لائن آف کنٹرول کا احترام کرنے،ایل او سی کے پار دیہات و شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے روکے اور ایل اور سی پر امن قائم رکھے،ترجمان دفتر خارجہ

حکومت نے دھرنا روکنے کے لیے ڈنڈا چلایا تو بڑا ردعمل سامنے آئے گا، عمران خان کا انتباہ
شریف برادران کی حکومت نہیں چلنے دیں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں نوکریاں اور خوشحالی آئے گی، فیصل آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب

کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، اعزاز چوہدری
پاکستان بھارت کی اس منطق کو نہیں مانتا کہ ہم معاملے کو بھڑکا رہے ہیں
سارک کو منسوخ کرانے کے حوالے سے بھارت نے شاطرانہ چال چلی، اسکے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ نکلے
کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،سیکرٹری خارجہ کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کو بریفنگ

سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی ڈرامہ نہیں چل سکا، اس کی صرف بڑھکیں ہیں،سیکرٹری دفاع
ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہائی ا لرٹ ہیں
بھارت کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ میں ایل اوسی کی 58 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی
ایک سال میں افغانستان سے 213 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے،سینیٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹی کو بریفنگ
مودی نے برکس سمٹ کو پاکستان کو رگڑا دینے کیلئے استعمال کیا مگر ناکام رہا،ہم ہر حالت میں کشمیر کی مدد جاری رکھیں گے، بھارت حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا،مشاہد حسین سید کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

وزیراعظم کی پالیسیوں سے وفاق اورحکومت کو خطرہ ہے،خورشید شاہ
حساس معاملات پر خبریں لیک اور اپنی فوج کو کمزور کر کے حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا
حکومت جاگ پنجابی جاگ کی سیاست سے باہر نکلے ،وفاق کی سیاست کرے
دارلحکومت کو لاک ڈاون اور مفلوج کرنا سراسر غیر قانونی اقدام ہے،بیان

مصطفیٰ کمال نے سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاوٴن کی ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
دونوں واقعات میں گورنر سندھ ملوث ہیں، انکا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے،چیئرمین پی ایس پی
رشوت العباد کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ گورنرکرپشن سیل کھولنا پڑے گا، بانی ایم کیو ایم اور عشرت العباد دونوں پاکستان کے لیے ناسور ہیں
پہلاناسور بانی ایم کیوایم اوردوسراناسورعشرت العباد ہیں، گورنر صاحب اپنے کالے کرتوتوں اور گناہوں کے بوجھ کو ساتھ لے کر نامور لو گوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں،کراچی میں پریس کانفرنس

پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پر افسوس ناک اوربدقسمتی ہے ،بھارت
ایسے اقدامات ہمسایہ ملک کی خود اعتمادی میں کمی کے فقدان کی عکاسی کرتے ہیں ،ترجمان وزارت خارجہ

امریکہ کا پاکستان کیلئے 36کروڑ65لاکھ روپے کا امداد دینے کا اعلان

یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا روسی صدر پیوٹن کے نام خط
روس مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک

وزارت پانی و بجلی کا صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف
صارفین سے اضافی یونٹس کی مد میں اربوں وصول کئے جاتے رہے ہیں
اوور بلنگ کی وجہ سے ڈسکوز میں رکوری کی شرح میں بھی کمی ہوئی تھی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے بے بسی کا اظہار
کمیٹی ممبران سے بجلی چوریی پر قابو پانے میں مدد مانگ لی
بجلی چوری پر قابو پانا اداروں کا کام ہے تاکہ منتخب نمائندوں کا اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہوگی،کنوینٹر کمیٹی غلام مصطفیٰ شاہ

ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے،بابا رام دیو