بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-20)

برطانوی فوجی سربراہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
نکولس پیٹرک کارٹر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات،علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

حکومت آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ میں رائج طریقہ کار کو اپنائے۔ سنیارٹی کے معاملے میں کسی بھی فوجی افسر کی وفاداری پر شک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ان تمام افسران نے اپنی سروس کے دوران ملک کا دفاع کیا ہے۔ سید خورشید شاہ

بینک آف چائنا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وفد کی نواز شریف سے ملا قات
پاکستان کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے، نواز شریف

نیب نے کرپشن کے 7مقدمات کی تحقیقات اور 2ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ بدستور متنازعہ خبر کے اثرات کی لپیٹ میں ، مصدقہ ذرائع
وزیراعظم کے ساتھ عرصہ دراز سے کام کرنیوالی اہم شخصیت سب کچھ اگلنے پر تیار
قومی سلامتی میٹنگ کے نوٹسز لیک کرنیوالے سارے کردار بے نقاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی
مریم نواز ، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں
وعدہ معاف گواہ کا بیان منظر عام پر آتے ہی ملک میں ایک نیا سیاسی بھونچال آئے گا، ذرائع

وفاقی حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو ہم بھی گو نواز گو کا نعرہ لگاکر دمادم مست قلندر کریں گے، بلاول بھٹو
میں کبھی بھی یوٹرن نہیں لیتا جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں، پانامالیکس معاملے پر سب سے پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بات کی، صحافیوں سے گفتگو

دونومبرکوپاکستان کے مستقبل کی جنگ ہوگی، روکنے کی کوشش کی گئی تو بڑا نقصان ہوگا،عمران خان
اوپرسے لیکرنیچے تک سارا نظام کرپٹ ہے اس بارلوگ تیارہیں پورازورلگاکرہررکاوٹ کوہٹائیں گے،وکلاکیساتھ مل کرمیں نے چیف جسٹس کیلئے جدوجہدکی تھی ،اب پاکستان بچانے کیلئے نکلا ہوں
2018ء تو بہت دور ہے نوازشریف کو ابھی پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف کا ملتان بار سے خطاب اور بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو

جنوبی کوریا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لوگ دنیا میں جہاں بیٹھے ہیں ،انھیں پکڑ کر لائیں گے،عشرت العباد
کراچی سے ملنے والا اسلحہ فوج،پولیس اور رینجرز سے لڑنے کیلئے خریدا گیا ،یہ کس نے خرید ا تھا پتا لگا لیا ہے
سانحہ 12مئی میں ملوث ملزمان کو چوراہے پر لٹکائیں گے،چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہونہیں چھوڑیں گے
ی کمال کا کرداراس کے محلے والوں سے پوچھیں، بشیرجان پرحملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہے،عظیم احمد طارق کے قتل کو بھی کھول دیتے ہیں
حکیم محمدسعیدقتل کیس کے کچھ لوگ نظرآگئے ہیں اس قتل کے ملزمان بہت شریف بن رہے تھے،ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

حکومت نے گزشتہ تین سال میں چار ہزار چار سو ارب کے قرضے لیے ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف
73 ارب ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضوں میں سے58 ارب ڈالر پبلک ڈیٹ جبکہ 15 ارب ڈالر نان پبلک ڈیٹ کے ہے،حکام وزارت خزانہ

پیمرا نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی