بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-19)

ڈگڈگی بجانے والوں سے ڈرنے والے نہیں ،یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،نوازشریف
ہر دورمیں ایک ڈگڈگی بجانے والا آجا تاہے ،ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتاہے ، یہ لوگ پگڑیاں اچھال رہے ہیں،ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کا موقع ملا ہے جبکہ ایک پارٹی کا ناچنے ،گانے اور سڑکیں ناپنے کاکام ہے،وزیراعظم کا خطاب
نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے صدر اورراجہ ظفر الحق چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے
سرتاج عزیز، سرنجام خان، چنگیز مری، امداد حسین چانڈیو، یعقوب ناصر اور سکندر حیات شامل ہیں۔پارٹی مالی معاملات چلانے کے لیے سیکرٹری فنانس پرویز رشید کا بھی بلا مقابلہ انتخاب ہوا

ملکی سلامتی کیخلاف شائع خبر سے متعلق گھتیاں مبینہ طور پر رفتہ رفتہ سلجھنا شروع ہوگئیں
انگریزی اخبار سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک معتبر میڈیا گروپ سے رابطہ کرکے خبر چلوانے کی کوشش کی، نچلے عملے نے معاملہ اوپر لیول کا قراردیا
میڈیا گروپ کے مالک نے رابطہ کرنے پر کہا ہم پہلے ہی زیر عتاب ہیں اس لئے خبر روزنامہ ڈان میں شائع کروالیں،اس اخبار کی شناخت بھی ایک آزاد اخبار کی ہے ، سرکاری حلقوں میں ایک رپورٹ زیر بحث
لیک شدہ نوٹس وزیراعظم کے معتمد خاص فواد حسن فواد نے تیار کئے تھے،رپورٹ
نواز شریف اور ان کی کچن کابینہ محض دکھاوے کیلئے پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی قربانی کیلئے تیار ،ملکی سلامتی کے ادارے ان چہروں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں،مصدقہ ذرائع
تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر آ ئے گی اور حکومت کیلئے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دکھاوے کی کارروائی نہ کرسکنا ہے، سرکاری حلقے

راہداری منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ٬ خیبرپختونخوا حکومت اس کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کریگی٬ عمران خان کی چینی سفیر کو یقین دہانی
سن وی ڈونگ اور چیئرمین تحریک انصاف کاملاقات میں پاک چین دوستی ٬سی پیک اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال٬چینی سفیر نے عمران خان کو سی پیک منصوبے پر پیش رفت بارے آگاہ کیا

حکومت کا پی ٹی آئی کے ا حتجاج کو کچلنے کا فیصلہ
وفاقی پولیس کو لاٹھی چارج،شیلنگ،ربڑ گولیوں کی فائرنگ ،پکڑ دھکڑ سمیت خصوصی ٹریننگ دینے کے احکامات
صبح سے شام تک مختلف پلاٹونوں کی صورت میں انتہائی خطرناک ٹریننگ شروع
وکلا اور صحافتی تنظیموں نے پرامن احتجاج پر حکومتی حملہ کو احمقانہ فیصلہ قرار دیا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی چیف ایف بی آرکوپانامہ اوربہاماس لیکس میں متعلقہ ممالک سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت

سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے ”را“نے ،لشکر جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان اور این ڈی ایس کی خدمات حاصل کی ہیں،سینٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ میں انکشاف

برہان وانی کے جانشین ذاکر موسیٰ کی ویڈیو نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کردیں
ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے، سکھ بھی حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، ان کا الگ گروپ بنائینگے ، ذاکر موسیٰ

الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے کا اصولی فیصلہ

22 اگست ہنگامہ آرائی کیس
انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل،شاہد پاشا اور قمر منصور سے سینٹرل جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی نجی ائیرلائن کو آپریشن کی اجازت دیدی

دو نومبر کا احتجاج، عمران خان نے پارٹی وزراء ،ممبران ،ناظمین ،عہدیداراور سرگرم ورکروں کو زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کا ٹاسک دیدیا
ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت
دھرنے کو ناکا م بنانے کیلئے وفاقی وزراء نے خیبر پختونخوا کا رخ کرلیا

اسلام آبا دہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا

ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز تین ماہ کی رخصت پر چلی گئی