بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-18)

2015ء میں قرآ ن ہاتھ میں اٹھایا تو شدید تنقید کی زد میں آگئی ،اداکار ہ لنڈسے لوہان
اس سال ترکی میں شامی پناہ گزینوں کے لیے کام کرتے ہوئے حجاب پہننے پر وہ تنازع کی زد میں آگئی تھی ، ایسا لگتا تھا مجھے سولی پر چڑھا دیا جائے گا ، اداکارہ

وزیراعظم ، آرمی چیف جنرل ملاقات ،قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
متنازعہ خبر کی تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال
چوہدری نثار واقعہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں جلد مکمل ہو جائیں گی،نوازشریف

دو نومبر کو دن دو بجے اسلام آباد بند کرنا شروع کرینگے،عمران خان
حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں اگر آپ گرفتاریاں کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں
ہمیں پر امن رہنے دیں ،یہ ہمارا حق ہے ،ہمارا آخری آپشن ہے ہم ہر حد تک جائیں گے
ہمارا مطالبہ استعفیٰ ہے اگر رد عمل ہوا تو اس کے نتیجے میں حکومت جا سکتی ہے
بلاول کا ستائیس دسمبر کا وقت دینا مک مکا کی مثال ہے،میڈیا سے گفتگو

دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا: چین
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں اور ایک طویل جدوجہد کی ، دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرتا ہے ، بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانا ہو گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس

وزیر اعظم کی زیرصدارت زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
کسانوں کو بنکوں کے ذریعے قرض اور اچھے اقسام کے بیجوں کی فراہمی کی سہولیات پیدا کی جائیں، وزیراعظم کی وزارت خوراک اور زراعت کو ہدایات

بریکس کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت اپنے مقصد میں کامیاب ہوا نہ ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

حکومت و عسکری اداروں کے مئوثر اقدامات سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی،صدر مملکت
شدت پسندی کی بڑی وجہ بے روزگاری اور تعلیم سے دوری ہے ، ہمیں ان عوامل کا ملکر خاتمہ کرنا ہوگا ، پاکستان میں تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،منزل کے حصول کے لئے پوری قوم کو ذہنی یکسوئی کے ساتھ کام کرنا ہو گا ،اقتصادی راہداری کی شکل میں پاکستان کا ایک تابناک مستقبل ہمارا منتظر ہے،خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وز یر پانی و بجلی خواجہ آصف کے درمیان ملاقات
خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بجلی کی سپلائی بتدریج بڑھانے پر اتفاق

عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ،طاہرالقادری
استعفیٰ آیا اور نہ تلاشی ہوئی تو پھر کیا ہو گا؟، تحریک انصاف کے اسمبلیوں سے استعفے موثر دباؤ ہو گا،پیپلز پارٹی کے چار مطالبات برفی اور گلاب جامن کی طرح ہیں، ہمارا ایجنڈا قصاص،احتساب،اصلاحات اور پھر انتخابات ہیں ،خصوصی گفتگو

عمر عبداللہ کو نیویارک میں شدید خفگی کا سامنا
ائیرپورٹ پر تلاشی اور پوچھ گچھ کیلئے دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا،اچھا ہوتا یہاں نہ آتا ، عمر عبداللہ

سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چینی وفد کی ملاقات

ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماوٴں نے 22 اگست کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا

1989ء سے 30ستمبر 2016ء تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں94,548افراد کو شہید کیا گیا،آئی ایچ آر سی
ایک لاکھ 37ہزار 4سو69افراد کو گرفتار کیا جبکہ 22ہزار 8سو26خواتین کو بیوہ کیا گیا
1لاکھ 7ہزار 5سو91 بچے یتیم، فوج کے ہاتھوں ریپ کے 10ہزار7سو17کیس سامنے آئے، عالمی ادارہ کمیشن انسانی حقوق کی رپورٹ
اقوام متحدہ فوری بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرے، ایمبسڈر برائے آزادکشمیر میر یونس