بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-17)

نواز شریف کی وجہ سے پاکستان کمزور ہورہا ہے، لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں، بلاو ل
پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے
زرداری کے دور میں اقتصادی راہداری پر ہونے والی اے پی سی کی قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکارساز میں سلام شہداء ریلی کے اختتام پر خطاب

بھارتی وزیراعظم کی برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں٬پاکستان کو دہشتگردی کی لیبارٹری قرار دیدیا
علاقائی سلامتی کو سب سے زیادہ براہ راست سنگین خطرہ دہشتگردی سے ہے جس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ایک ملک ہے ٬یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی ذہنیت کو تیا رکررہا ہے جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے٬ہم اس ذہنیت کی سخت مذمت کرتے ہیں٬ برکس ممالک کو اس کے خلاف مل کرکام کرنے کی ضرورت ہی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برکس اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

پاکستان نے برکس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کردیا
دی برکس اور بمسٹک میں عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں ٬ پاکستان دہشت گردی کے خا تمے کے لئے پر عزم ہے ٬ پاکستان بھارتی مداخلت اور تخریبی سر گرمیوں کا شکار ہی
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل2

عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے،پرویز رشید
تحریک انصاف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف سازشیں کررہی ہے
مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وسا لمیت کی علامت ہیں، نوازشریف نے پاکستان میں قائد اعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کی بس کی بات نہیں 2018 کے الیکشن میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پختون قوم پی ٹی آئی کا صفایا کرے گا، جلسہ عام سے خطاب

پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب
گوادر کو جانے والی مغربی شاہراہ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے،چینی سفیر
2013کو چینی صدر نے ایک سٹرک ایک خطے کا وژن دیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک ایک خطہ ویژن کا اہم حصہ ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے ،سی پیک منصوبہ نہ صرف چین او ر پاکستان بلکہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، سن وی ڈونگ

حکومت ملک میں قیام امن کیساتھ عوام کی ترقی وخوشحالی کے بڑے منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،احسن اقبال
سی پیک منصوبہ پورے ملک اور خصوصی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کا نیادور لائے گا، پاکستان کے ترقی کے خلاف ہمیشہ سے دشمن سازشیں کررہے ہیں
حکومت 2018تک پورے پاکستان کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی، جلسہ عام سے خطاب

پاک چین تاریخی دوستی اب اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے ،مولانا فضل ا لرحمان
امریکہ بلوچستان سمیت پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا خواہاں ہے
جمعیت علماء اسلام نفرت و دوریوں کا خاتمہ کرکے قوم میں وحدت و اخوت کے رشتوں کو مستحکم کرنا چاہتی ہے ، تاریخی ساز امن کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیراحسن اقبال کو ہم نے صوبائی ارکان اسمبلی کو سی پی پر بریفنگ دینے سے روک دیا ہے،پرویز خٹک
چینی سفیر صرف کہہ دیں مغربی روٹ سی پیک کا حصہ ہے تو سارا جھگڑا ہی ختم ہو جائے گا
ہمیں کہانیاں سنانے کی کوئی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم نے آل پارٹی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے جو وعدہ کیا تھا اس کو ایفا ء کریں
حکومت قومی سلامتی کے اہم ترین اجلاس کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لائے،جرم میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ارٹیکل6 کے تحت سزا ئیں دلائے
وزیر داخلہ چوہدری نثار وضاحیتیں چھوڑ دیں اصل چہرے بے نقاب کریں،شمولیتی جلسے سے خطاب

کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا بھرپور جواب،دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں

جماعت اسلامی نے ایک بار پھر تحریک انصاف سے راہیں جداکرلیں
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کی بجائے 28اکتوبر سے لاہور میں تین روزہ صوبائی اجتماع کرنے کا اعلان
30اکتوبر کو سراج الحق کی قیادت میں بڑی عوامی ریلی ہوگی،فیصل آباد سمیت صوبہ بھر سے لاکھوں کارکن کارکن شرکت کریں گے

پاکستانی بزنس مین بھارت کا سفر نہ کریں ،پاکستانیوں کیلئے حالات موافق نہیں ہیں،عبدالباسط