بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-16)

اسلام آباد بند نہیں کھلا رہے گا، نواز شریف
ہم ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں ہمارا مقصد پاکستان کو چلانا ہے، کچھ عناصر اس کو بند کرنا چاہتے ہیں،ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو برداشت نہیں کرینگے
گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے، 2018 میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ،بجلی کو مزید سستا کریں گے ، دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدلی ہے
مودی سنجیدہ ہیں تو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہم تیار ہیں، بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت سے گریز کیا تاہم یہ دونوں ممالک کا بنیادی مسئلہ ہے جن کے حل ہونے تک امن کاقیام ناممکن ہے ،وزیر اعظم کا ناشتے کی میز پر صحافیوں سے گفتگو

نوازشر یف ‘شہبا زشر یف ’اسحاق ڈار اور خورشید شاہ پر نیب میں کیس ہے٬ انکو کوئی پکڑ نے وا لا نہیں‘عمران خان
نوازشر یف اور آصف زداری ٹیکس چور ہیں٬ دونوں نے قومی اسمبلی ‘نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے‘جو کہتا ہے ہمارے احتجاج سے فوج آ جائے گی٬ جمہوریت کو نقصان ہوگا یا جو کہتا ہے کہ آج ملک ترقی کر رہا ہے تو وہ نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے‘شریفوں کیلئے ایک٬ اور یوسف رضا گیلانی کیلئے دوسرا قانون ہے ‘ شکر ہے لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی شوگز ملز لگانے کے معاملے میں (ن) لیگ کے خلاف بھی کوئی فیصلہ دیا‘ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے‘ ن لیگ میں مر یم شہزادی اور پیپلز پارٹی میں بلاول شہزادہ آگیا ٬ اس بار ڈی چوک پر نہیںان سڑکوں پر بیٹھیں گے جو حکمرانو ں کے دفتروں کی طرف جاتی ہیں ٬ ہم ان کو حکومت نہیں کرنے دیں گے‘ اس بار کے ہمارے دھرنے کی وجہ سے یا تو نواز شریف تلاشی یا استعفیٰ دینگی
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا پر وفیشنل ونگ کی تقر یب سے خطاب

الطاف حسین غدار نہیں، 22اگست کے واقعہ پر قوم سے معافی مانگ چکے ہیں، عبوری رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم لندن
ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کوئی چیز نہیں ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے قائد الطاف حسین ہیں
کارکنان بانی تحریک کی قیادت میں متحد ہیں، پارٹی میں مائنس ون ہوسکتا ہے اور نہ ہی ممکن ہے، مائنس ون کا مطلب مائنس عوام ہے
ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن بند ، نائن زیرو اور متحدہ کے دفاتر کی سیل ختم اور کارکنوں کو رہا کیا جائے
فاروق ستار اور ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے پارٹی کو ہائی جیک کرلیا ہے، فاروق ستار کسی اور نام سے پارٹی بنائیں، ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کے معاملے پر عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا
اکثریت پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے انہوں نے اپنے استعفیٰ جمع کرادیئے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائے جائیں گے ایم کیو ایم کے تنظیمی سیٹ اپ اور دفتر کے قیام کا اعلان جلد کردیا جائے گا،وفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی پریس کانفرنس

کشمیری حریت رہنماؤں کی گرفتاری ، پاکستان کاسخت تشویش کا اظہار ، فیکٹ فائیڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کردیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنماوٴں کی گرفتاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،کشمیری رہنماوٴں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور نظر بندی کے باعث ان کی صحت پر منفی اثر پڑرہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پیلٹ گن کے استعمال سے ایک ہزار کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، نوجوانوں کو گرفتار کرکے غائب کردیا جاتا ہے ، نفیس زکریا
اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، بیان

بھارت سرجیکل سٹرائیک ثابت نہ کرسکا ، پاکستانی کبوتروں کو پکڑنا شروع کردیا
کبوتروں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی دستے تشکیل، مزید 153 کبوتر حراست میں لے لئے،پاکستان پر کبوتروں کے ذریعے جاسوسی کا الزام لگا دیا

مقبوضہ وادی میں پا کستان اورچین کاپرچم لہردایاگیا

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر خورشید شاہ ‘ و عابد شیر علی‘ خرم دستگیر‘ شیخ رشید سمیت 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دینے کے لیے درخواست دائر

مہلت ختم :بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوگا، پیمرا

منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے میں سیاسی اثر و رسوخ ہوسکتا ہے، برطانوی صحافی

’’موبائل فون بند کرو انتہائی اہم اجلاس میں کیا تمہیں اوباما کا فون آ گیا ‘‘
خطاب کے دوران موبائل فون کی بیل بجنے پر عمران خان ناراض٬ سب کو فون بند کرنے کی ہدایت