بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-15)

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ، سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد
دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں معصوم افراد کیخلاف بھارتی فوجی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے
کسی بھی مہم جوئی یا غیر ذمہ دارانہ حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،کور کمانڈرز کا عزم
قومی سلامتی سے متعلق خبر پر تشویش کا اظہار ،قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار
پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی،آرمی چیف

پاکستان اور آذربائیجان کا دفاع ، تجارت، معیشت، زراعت، توانائی سمیت مختلف شعبوں پر تعاون پر اتفاق ،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
وزیر اعظم کاصدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنر ،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے
وزیر اعظم اور صدر الہام علیوف کی ون آن ملاقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ،مسئلہ کشمیر ،نگورنوکارا باغ سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،الہام علیوف
دونوں ممالک خطے میں امن چاہتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم مل کر امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں قائم کرنیکا فیصلہ

کرم ایجنسی :افغان بارڈر کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
خودکش آور افغانستان سے داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ، خرلاچی چیک پوسٹ پر اہلکاروں کے روکنے پر خود کو اڑا لیا ،ترجمان ایف سی

بھارت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، پاکستان
مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ہرممکن ہتھکنڈے آزما ئے جارہے ہیں جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے،دفتر خارجہ
سرل المیڈا کی خبر قیاس آرائیوں پر مبنی ہے ،قومی اتفاق رائے سے تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں ،نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

سرجیکل سٹرائیک پر بھارتی فوج کے نائب سربراہ کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ
سارا ا یجنڈا تبدیل کردیا گیا ،ثبوت دکھانے کی بجائے سوال پوچھنے پر بھی پابندی لگا دی ،کانگریس کا شدید احتجاج

حکومت نے صحافی سیرل المائڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا، نوٹیفیکیشن جاری
وزیر داخلہ نے سی پی این ای، اے پی این ایس کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں حکم جاری کیا
معاملے کی انکوائری جاری رہے گی تاکہ خبر کو دینے والے اصل افراد تک پہنچا جا سکے،چوہدری نثار

پاکستان بدستور انتہائی پسندیدہ ملک،پاکستانی اداکاروں کوویزاجاری کرنے میں حکومت کو اعتراض نہیں:بھارتی حکام

چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں ہے، خورشید شاہ
میڈیا پر قدغن لگا کر حکومت اپنی ناکامی چھپا نا چاہتی ہے، چودہری نثار صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل اپنے گھر کو دیکھیں ، تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

فاروق عبداللہ کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ
اڑی حملے اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہمیں ریاست بچانے سے دلچسپی ہے، فاروق عبداللہ

پاکستان دنیا کا چوتھا ”غیر محفوظ“ ملک قرار
فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا سب سے زیادہ محفوظ ملک قرار،بھارت غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے، ورلڈ اکنامک فورم