بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-14)

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا
محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کے درمیان بھی کیس ختم کر دیا گیا، کیس ناکافی ثبوت کی بنا پر ختم کیا گیا
کراؤن پراسکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا، برطانیہ میں9سے زائد مقاجات کی تلاشی لی گئی، تفتیش کے لئے 6افراد کو حراست میں لیا گیا100سے زائد افراد سے شواہد اکٹھے کئے گئے

ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے،گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

وزیر داخلہ نے جون سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا
ای پاسپورٹ کی معیاد 10سال ہوگی، بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی یہ سہولیتں فراہم کی جائیگی، منصوبہ 60کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا
خبر سے قومی سلامتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، صحافی نے جتنے لوگوں سے رابطہ کیا سب نے خبر کی تردید کی، بھارت کو پراپیگنڈے کا موقع ملا
متحدہ کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسز پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کی، لندن میں چلنے والے کیسز کی پیروی کر رہے ہیں،پریس کانفرنس

آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی
دہشت گرد معصوم شہریوں، پولیو ورکرز اور این جی اوز کے ملازمین ،پولیس اور فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
وزیر داخلہ کو قائد ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ کیا
منی لانڈرنگ، قتل اور تشدد پر اکسانے کے کیسز کی پیروی کرتے رہیں گے، چوہدری نثار

تحریک انصاف کا اہم اجلاس،شرکاء کو معیشت اور اداروں پرکرپشن کے مہلک اثرات پر ڈاکیومینٹری دکھائی گئی
ادارے کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا اور ادارے ٹیکس کے پیسے سے چلتے ہیں،ڈاکیو مینٹری
تحریک انصاف پانامہ انکشافات کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی، وزیر اعظم کو احتساب کے لیئے مجبور ہونا ہی پڑے گا،عمران خان کا خطاب

قائدایم کیوایم کی بریت، وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا کی نہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،سرفراز مرچنٹ
ایک معمولی سے آرٹیکل پرگرفتاریاں دوسری طرف راسے فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ کاالزام تھالیکن حکومت نے دانستہ طورپرکچھ نہیں کیا
میں اس کیس کوایسے نہیں چھوڑوں گا ،اپنے ملک کیلئے آخری حدتک جاوٴں گا،میڈیاسے گفتگو

سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں پانامہ لیکس کی تحقیقات بارے بل پر بحث نہ ہوسکی
اجلاس میں حکومتی اراکین کی بھرپور شرکت کے باوجو محرکین کی جانب سے درخواست پر مشاورت موخر کر دی گئی ، بعض اراکین کا بے خبری پر افسوس کا اظہار
کمیٹی کی سفارشات اور مسودہ اراکین کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت

حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے، اسحاق ڈار
فورسز کی ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگا سے دیکھتے ہیں
آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان میں یکم نومبر سے 92رون پیٹرول کی فروخت شروع کر دی جائے گی

پشاور ہائی کورٹ ، فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کی سزا معطل ،وفاق سے جواب طلب