بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-12)

جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اوراستحکام کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ٬ خطے میں قیام امن کیلئے کئی عشروں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے٬ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہے٬جوہری عدم پھیلائو اور جوہری تجربات پر پابندی کی پاکستانی پیشکش کابھارت نے جواب نہیں دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب

عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ٬ ہمیں فروعی٬مسلکی٬لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف
یوم عاشور صرف اسلام ہی نہیں عالمی تاریخ کا اہم دن ہے٬ اپنے مسائل کے حل کیلئے اسوہٴ شبیری ؓسے رہنمائی حاصل کی جائے، صدر مملکت ممنون حسین
یوم عاشور پر جاری پیغام

دہشتگردی کیخلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا ، سرتاج عزیز
ایشیا بین الاقوامی معیشت میں تیزی سے ابھرتا ہوا خطہ ہے، ترقی کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں ، بنکاک میں ایشیا تعاون مکالمے کے دوسرے اجلاس سے خطاب

مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی
پارٹی کے سینئر ممبران کا متبادل قیادت کے لئے ریفرنڈم کرانے کا مشورہ ، نواز شریف مریم نواز کو صدارت کا عہدہ دینے کی ضد سے پیچھے ہٹ گئے۔ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی صدارت دینے کے لئے شہباز شریف نے راستے کے کانٹے صاف کر دیئے، مشاہد حسین سید اور سینیٹر طلحہ محمود کو بھی پارٹی میں لانے کے لئے رابطے تیز

پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی
انٹیلی جنس مقاصد کے لیے فضاء میں دوران پرواز فوجی طیارہ ’ایران شہر‘ کے مقام پر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ترجمان

بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کامنصوبہ بنالیا
محرم الحرام کے دوران بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا انکشاف، پاک افغان بارڈر کے قریب سے مشکوک افراد کو دھرلیا گیا

بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی سازشیں ٬ روس اور پاکستان کے تعلقات میں رخنے ڈالنے کی کوششیں شروع کردیں
روس کادہشت گردوں کی معاونت کرنے والی ریاست کے ساتھ فوجی تعاون غلط اقدام ہے ٬ اس سے مزید مشکلات پیدا ہوں گی ٬ اپنے تحفظات سے روس کو آگاہ کردیا٬ روس نے سرجیکل حملے کی حمایت کی ہی
روس میں بھارتی سفیر پنکھج سرن کا روسی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں دعویٰ

چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا

بھارت چار دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑسکتا: بھارتی میڈیا

پاکستا ن اور چین کا سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
چھٹی پاک چائنا قونصل کنسلٹیشن 2016 کانفرنس 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب

کوریا نے پاکستان کے پانچ سالہ منصوبہ کو اپنانے سے ترقی کی، کو رین سفیر
پاکستان کو بجلی کی فراہمی اور شاہرائیں تعمیر کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ کوریا میں پاکستانی لیبر کے جانے میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں ان کو جلد پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا، دو نو ں مما لک کے درمیان اس وقت ایک ارب ڈالر سے زائد باہمی تجارت جاری ہے، سہ ڈونگ گو کا انٹر ویو

چنیوٹ کی زینب مسجد، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال
مسجد میں جس مسلک کا امام پہلے آجائے وہی نماز پڑھاتا ہے اور تمام مسالک کے لوگ اس امام کی اقتدا میں نماز ادا کرتے ہیں