بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-11)

2013 میں ناکام ہونے والے 2018 میں بھی ناکام ہوں گے،نواز شریف
2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے ،بھاشا ڈیم کیلئے 100 ارب مالیت کی زمین حاصل کر لی، ہماری کاوشوں سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن لوٹ آیا ہے
سی پیک منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا،سیاسی مخالفین صرف احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیاست میں اختلاف کا حق سب کو حاصل مگر اس میں حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے،وزیر اعظم کا مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب
بھارتی مظالم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت،کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ،اعلامیہ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، قومی و علاقائی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے میڈیارپورٹ پر تشویش کا اظہار
حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ سے قومی مفاد کو نقصان پہنچا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز ضروری ہے،ملاقات کے شرکاء کااتفاق
وزیراعظم نے خبر کا سخت نوٹس لیا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار اداکریں گی،ملاقات میں عزم

لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، آرمی چیف
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسروں نے صف اول کا محاذ سنبھال کر پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی،جنرل راحیل شریف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ
فورتھ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نا اہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی
وزیر اعظم کیخلاف پانامہ سے متعلق دائر تمام درخواستیں خارج کرنے کی نئی درخواست دائر
الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا ،سماعت کے اختیار کا فیصلہ پہلے کیا جائے ،وکیل وزیر اعظم
پانامہ سے متعلق تمام درخواستیں مماثلت رکھتی ہیں ،اعتراضات کو اکٹھاہی سنیں گے، روزانہ بنیادوں پر سماعت ہوگی ،الیکشن کمشنر
کیپٹن (ر) صفدر،جہانگیر ترین اور لیاقت ترکئی کے خلاف بھی کیسز کی سماعت2نومبر جبکہ پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیسز کی سماعت 9 2نومبر تک ملتوی

سکیورٹی خدشات ، 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی سفارش

وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن میں جمع جواب میں پھر جھوٹ بول دیا،عمران خان
نواز شریف 2011 تک دستاویزی شکل میں الیکشن کمیشن، ایف بی آر سمیت پوری قوم کو بتاتے آئے ہیں کہ مریم نواز ان کے زیر کفالت ہے،جواب میں مریم نواز کی کفالت سے دستبردار ہو گئے
30 اکتوبر کو جلسہ نہیں دھرنا ہو گا اسلام آبادبند کر دیں گے،نورا کشتی کر کے پانامہ معاملے کو 2018 تک لے جانا چاہتے تھے اس لئے سولو فلائٹ لی،چیئرمین تحریک انصاف

داخلہ اور خارجہ پالیسوں کے ناکامی کے باعث ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے،اسفندیارولی
نوازشریف نے سی پیک پر کئی بار وعدہ خلافی کی ہے، اے این پی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی
پرامن پاکستان اور افغانستا ن ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں،جلسہ عام سے خطاب

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم تشویش ناک ہے، مودی خون کا بیوپاری ہے،رحمان ملک
پاکستان سے زیادہ بھارت کے لئے نقصان دہ ہے،ملکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود میں حریت رہنماوں کو بھی شامل کیا جائے، یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں ،مشال ملک سے ملاقات میں گفتگو
عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،کشمیری آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،اہلیہ یسین ملک

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر پھر تحفظات کا اظہار
منصوبوں میں مقامی افراد کو بھرتی کرنے کی سفارش
موٹر وے پولیس اور فوج کے سادہ لباس اہلکاروں کے مابین پیش آنیوالے واقعہ کی انکوائری بارے کمیٹی تشکیل نہ دینے پر بھی افسوس کا اظہار ،آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب

چین کا اقوام متحدہ میں مسعود اظہیر پر پابندی کی مخالفت کے فیصلے دفاع
انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو سیاسی فوائد حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں:چینی نائب وزیر خارجہ

آصف زرداری نے اپنے بیرونی ملک دوروں میں 61لاکھ روپے ویٹرس کو دیدیئے

عسکری ڈھانچے منہدم کرنے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ بات ہو سکتی ہے ، راجناتھ سنگھ
کنٹرول لائن پر پاکستان نے شرارت کی تو گولیاں نہیں بلکہ اب سختی سے جواب دیا جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو