بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-10)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ
فرنٹ لائن پر فوجی جوانوں سے ملاقات ،جوانوں کے جذبے کو سراہا

لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان میں مارا گیا،رپورٹ

اوگرا کا گیس قیمتوں میں36فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد بند کرنے کی بڑی بات کرنے والوں نے شہر سیل نہ کیا تو نواز شریف اور مضبوط ہوں گے، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کی جنگ پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے ہے، فیصلے سڑکوں پر ہونا ہیں تو پارلیمنٹ کی صرورت نہیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

جعلی شناختی کارڈز کیس میں1600نادرا ملازمین ملوث ہونے کا انکشاف
جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں گریڈ17کے افسران سمیت765ملازمین فارغ، 856ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی ،گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کی ابتدائی رپورٹ تیار
ہلاک و زخمی نوجوانوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا،برآمد شدہ اسلحہ بھی زخمی اور ہلاک نوجوان کا نہیں،رپورٹ

امریکا: بھارت کے خلاف دائر پٹیشن پر 94 ہزار افراد کے دستخط، 6ہزار دستخط ہونا باقی رہ گئے

عمران خان نے سیاسی کزن کو منانے کیلئے جہانگیر ترین،چوہدری اور شیخ رشید کو ٹاسک دیدیا
تینوں رہنما جلد لندن کا دورہ کر کے طاہر القادری کے تحفظات کو دور کرینگے

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سرحد پر فوجی کیمپوں کا دورہ کرکے پھنس گئے
نہ پانی ملتا ہے نہ کپڑے ، مسلسل وردی پہنے رہنے سے جسم میں کیڑے پڑنے لگے ہیں، بھارتی فوجیوں نے شکایتوں کے انبار لگا دےئے

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا سیزفائر لائن توڑنے کا اعلان
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی 24 نومبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے کی اپیل

بھارت نے اپنے شہریوں کوواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کی اجازت دیدی

فیصل آباد :پسند کی شادی نہ ہونے پرپر یمی جوڑے کی اقدام خود کشی ‘ لڑکا جاں بحق جبکہ لڑکی کو بچایا لیا گیا