بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-08)

کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کی زد میں آگئی ، 5 مسافر جاں بحق ،4 خواتین سمیت 21 افراد شدید زخمی
انجن اور ٹرین کی 2 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا،شدید ز خمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل،سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ
ریلوے انتظامیہ نے کئی گھنٹوں کے بعد ریلوے ٹریک کو مرمت کر کے آمدورفت کیلئے بحال کر دیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ طو ر پر منظور
بھارتی مظالم کے دوران 110کشمیری شہید ، ہزاروں زخمی ہوئے ، بیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ، سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ ایک ڈھونگ ہے ، دنیا کی توجہ بھارتی مظالم سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، سرتاج عزیز
بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، دنیا کی نظر میں دھول جھونکنے کیلئے ایل او سی پر حالات خراب کررہا ہے ، سینیٹر تاج حیدر
فاٹا کے عوام ہر وقت لڑائی کے لئے تیار اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، جی جی جمال
جس دن وزیراعظم کے منہ پر کلبھوشن کا نام آ گیا تو اس دن میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کو 50ہزار روپے بطور عطیہ دوں گا، اعتزاز احسن
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری ظلم و بربریت پر تمام مسلم امہ کی خاموشی قابل توجہ ہے ، رحمن ملک

آرمی چیف کا پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی
جنرل راحیل شریف نے رینجرز جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا

ملیحہ لودھی کی بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت اہم مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، خطے کو پرامن بنانے کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لے،سیمینار سے خطاب

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،پانامہ لیکس پر احتساب کیلئے وزیراعظم کو رضامند کرنے کیلئے مولانا سے مدد طلب کرلی
نوازشریف جتنا جلدی بات کو سمجھیں گے انکے لئے اچھاہے ، نو ازشریف منتخب وزیر اعظم اور محب وطن ہیں ،وزیر اعظم یا الطاف حسین کو کبھی غدار نہیں کہا ،چیرمین پی پی پی
مودی کے یار کو غدار کہا، بینظیر کا بیٹا ہوں منتخب وزیر اعظم کو کبھی غدار نہیں کہہ سکتا
مولانا سے ملاقات کوئی سازش یا بیک ڈور پلان نہیں
پاکستان میں مائنس ون کی سیاست ہورہی ہے ،میرے نانا ،مامو ں اور والد ہ کو مائنس کردیا گیا ،آج میرے والد کو مائنس کرنے کی بات کرنیوالے کل مجھے مائنس کرنے کا کہیں گے، میڈیا سے گفتگو
ہم ایک ہیں اور مل کر کام کرینگے ، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی

2018ء تک پاکستان کیساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کر دینگے:بھارت کا اعلان
حکومت بارڈر سیکیورٹی گرڈنامی نظریئے کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے: قومی سلامتی پر کبھی بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

عمران خان کا 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے ٹاسک کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ
حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا،عوام کو متحرک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر نکلیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی

22اگست کی لندن گفتگو کو رد کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، 22اگست سے جوڑنے کا سلسلہ جاری رہا تو کام نہیں کر سکیں گے ، ڈی جی رینجرز ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل ہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کاپریس کانفرنس سے خطاب

خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن مابین سوات موٹروے منصوبے سے متعلق باضابطہ سمجھوتے پر دستخط
معاہدے کے مطابق 83 کلومیٹر طویل اور ایک ایک کلومیٹر کی دو ٹنل اور چھ انٹرچینج پر مشتمل سوات موٹروے کو 40 ارب روپے کی لاگت سے ریکار ڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا ، منصوبے کی مجموعی لاگت 40 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے زمین کے حصول اور 35 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ ہوں گے
یہ صوبائی حکومت کے اپنے وسائل سے تعمیر ہونے والا انتہائی اہم منصوبہ ہے ، یہ اپنے ممکنہ معاشی فوائد کی وجہ سے پورے خطے کے تابناک مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، پرویز خٹک کاتقریب سے خطاب

شریف فیملی کا بھارت میں کوئی کاروبار ہے اور نہ تھا‘ ترجمان

موجودہ صورتحال پرسفارتی محاذپرسرگرم ہیں،سرتاج عزیز
کشمیرکے مسئلے پرکسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،افغانستان میں امن کاقیام چاہتے ہیں،مشیر خارجہ کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

پاکستان کو اپنی ایٹمی اور عسکری صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ، عبدالباسط
مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، علامتی نہیں ٹھوس اور جامع مذاکرات کرنا ہوں گے
29ستمبر کی رات ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک نہیں فائرنگ ہوئی تھی، بھارتی میگزین کو انٹرویو