بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-07)

بھا رت غلط فہمی میں نہ رہے،کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے،سپہ سالار پاک فوج
دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دفاع وطن کیلئے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ،بھارت اس جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتا ہے
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی،عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے
پاک فضائیہ کا پیشہ ورانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں، ہماری تمام مسلح افواج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، جنرل راحیل شریف کا پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے، نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے،عمران خان
خورشید شاہ نواز شریف کے پے رول پر ہیں، پیپلزپارٹی سے کہتاہوں آصف زرداری کوپارٹی سے مائنس کردیں
پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں کریش لینڈنگ کر رکھی ہے، زرداری پانامہ کا استعمال کر کے ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتا ہے،میڈیا سے گفتگو

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی روک تھام کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظورکیا گیا، مجرم کو معاف کرنے کی شق ختم،جرم کو ریاست کے خلاف جرم قرار دیا گیا
مقتول کے ورثاء کی طرف سے دیت اور قصاص کے نام پر صلح کرنے کے بعد مجرم کو سزائے موت کی بجائے عمر قید کی سزا تجویز، وزیراعظم کی بل منظور ہونے پر مبارکباد

برسلز کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز کی افغان صدر سے ملاقات
پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہش مند ہے، ہمارے امن و استحکام کیلئے ضروری ہے،سرتاج عزیز
فغان حکومت اور عوام کی جانب سے حزب اسلامی کے ساتھ کیے جانے والے امن معاہدہ خوش آئند ہے اس اقدام کو سراہتے ہیں ، مشیر خارجہ
دونوں ممالک کو ترقی کی ترجیحات کے مطابق افغان حکومت کے منصوبوں کو شناخت کرنے کیلئے مل کر مذاکرات کے ذریعے کام کرنا چاہیے، افغان صدر

افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ، نواز شریف
دہشتگرد پاکستا ن اور افغا نستا ن کے مشترکہ دشمن ہیں ، 50 کروڑ ڈالر کی امداد سے افغانستان کو مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی،افغانستان میں استحکام پاکستان سمیت پورے خطے میں کے لئے ضروری ہے،وزیر اعظم سے چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی کی ملا قات
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل ستائش انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان
بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی مثبت رہا، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تائید کی ، نفیس زکریا
پاکستان میں امن استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے،افغانستان کی بحالی و تعمیر نو کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، ترجمان دفتر خارجہ

جنرل راشدمحمود کی ترک جنرل اسٹاف سے ملاقات دونوں ممالک کی افواج کے تعاون بڑھانے پراتفاق
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ترک وزیر دفاع اور فضائیہ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی،جنرل راشد محمود کو ان کے ترک ہم منصب نے ” لیجن آف میرٹ“ کے اعزاز سے نوازا،آئی ایس پی آر

مشترکہ اجلاس میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین غداری کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ
ایوان میں گالم گلوچ ، مودی کاجو یار ہے غدار غدار ہے نعروں سے گونجتا رہا
آمروں کا مقابلہ کیا نواز شریف بھاگ گئے ، اعتزاز احسن کا جوابی حملہ
نواز شریف نے گالم گلوچ بریگیڈ بنا رکھی ہے ، اپوزیشن

ایوا ن کے مشتر کہ اجلا س میں حکو مت اور اپو زیشن کی ایک دوسر ے پر کڑ ی تنقید
بھا رتی جا رحیت او ر مسئلہ کشمیر پر بحث پا نا مہ لیگ کی نظر
موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہو رہا ہے ، اپوزیشن اراکین
وزیر اعظم جب تک اپنے آپ کو کرپشن کے مقدمات سے بری الزمہ نہیں قرار دیں گے اس وقت تک مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے ، پی پی اراکین
پاکستان کی سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں مگردنیا ہم پر اعتبار نہیں کر رہی ، سید نوید قمر
حکومت نے کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا ، سابقہ ادوار میں انڈیا کے وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر کشمیر کے بورڈ اتار دیئے گئے،حکومتی اراکین

پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کریں گے ،بھارت
د ہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیں کیا جا سکتا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا برہان وانی سے متعلق بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش میں پاکستان خود ملوث تھا
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کی صحافیوں سے گفتگو

موڈیز نے پاکستان کے بینکوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم پربرقرار
رواں مالی سال کے آخر تک پاکستانی معیشت کی شرح نمو4.9فیصد رہنے کی توقع ہے،پاکستانی بینک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستانی بینک مستحکم ڈیپازٹس کی بنیاد پر منافع جاری رکھیں گے،رپورٹ