بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-06)

کراچی ،پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 56دن رہ گئے

دفاع وطن کیلئے صرف پاکستانی ہیں کسی دھونس کو خاطر میں نہیں لائیں گے،نوازشریف
بھارت کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا،برہان وانی کی شہادت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لے آئی،معصوم لوگوں کے چہرے مسخ کرنے سے تحریک کا راستہ نہیں روکاجاسکتا
ہر ممکن کوشش کی بھارت مذاکرات کی میز پر آئے لیکن بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کو مسترد اور مذاکرات کی حوصلہ شکنی کی،کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے
بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، اڑی حملے کی ذمہ داری بغیرتحقیقات کے پاکستان پرڈال دی گئی ،حقیقی معنوں میں عوام میں تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،مشترکہ اجلاس سے خطاب

کراچی پولیس کی کارروائی ، نائن زیرو کے قریب بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد
،برآمد ہونے والا اسلحہ 3ٹرکوں اور پولیس موبائلوں پر لاد کر ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں منتقل کیا گیا

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال جارحیت جاری
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا

آرمی چیف کا 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ
کنٹرول لائن کی صورت حال اور فوجی دستوں کی تیاری پر بریفنگ
جنرل راحیل شریف کا آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ،جوانوں کے حوصلے کی داد دی

مسئلہ کشمیر گفت و شنید،منصفانہ طریقے سے حل کرنا چاہئے،پاک بیلاروس صدور کا اتفاق
بین الاقوامی برادری بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے میں ان کی مدد کرے، صدرممنون

آرمی چیف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات
علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق

پاکستان امن پسند ملک ہے ،خطے میں بھی امن کے خواہشمند ہیں،نواز شریف
تاجروں کوساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں، ہم وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کو ملانے کیلئے کوشاں ہیں،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور اقتصادی بحران چیلنجز تھے ،ہماری ٹیم نے سخت محنت کر کے ملک کو بحران سے باہر نکالا،وزیر اعظم کا پاک بیلا روس مشترکہ فورم سے خطاب

بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر میں 7دہایوں سے جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی کی تحریک طور پیش کر رہا ہے
صرف اتحاد سے ہی ہم بھارت کی ان چالبازیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں،اس لیے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک آواز ہوکر متحد ہونا پڑے گا،پیپلزپارٹی کے سینیٹرز اور ایم این ایز کی مشترکہ پارلیامانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

بھارت نے دنیا میں پانی دہشت گردی کا آغاز کر دیا،فارق ستار
پاکستان کی موجودہ قیادت کے مشترکہ اجلاس میں تمام نمائندے ایک ہی ایجنڈے کشمیر کے مسئلے پر اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ مبارک باد کے مستحق ہیں،سراج الحق
تین آپشن پاکستان دے اور تین بھارت اس میں سے کشمیر کے مسئلے کا حل نکالیں،غلام بلور، ہندوستان پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کی کوشش کر رہا ہے،آفتاب شیرپاؤ، بدقسمتی سے ہم بھارت پر پریشر ڈالنے میں ناکام رہے،سعید غنی کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

بھارتی فو ج مسلسل3دن سے سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہے، ا نجینئرشیخ عبدالرشید کا انکشاف
اگرایسی ویڈیومنظرعام پرآئی تووہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کی ہوگی، بھارت کشمیرکے ایشوسے توجہ ہٹاناچاہتاہے،پارلیمانی لیڈر مقبوضہ کشمیر

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام،بہتر کارکردگی کے حامل اساتذہ میں گیارہ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی

اقوام متحدہ کی عدالت نے پاکستان کے خلاف مارشل آئی لینڈز کا مقدمہ خارج کر دیا

کجریوال جیسے ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستا ن کیخلاف جنگ نہیں کر سکتے، پی جے پی
مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا، سبھرامانین سوامے