بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-05)

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق
بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئیں گے، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی ایڈونچر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں
بھارت جارحانہ طریقے سے پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتا ہے، پاکستان اور کشمیریوں کو الگ نہیں دیکھا جا سکتا،اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری
سرحدوں کے دفاع کے لیے سیاسی و عسکری قیادت اور قوم متحد ہے، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،ہماری ا من کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،نوازشریف
عسکری حکام کی سرحدوں پر نگرانی کے نظام اور بھارتی جنگی عزائم کے مقابلے کے لیے پاک فوج کی تیاریوں پر بریفنگ
اجلاس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

نواز شریف وزارت عظمیٰ کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ،آج مشترکہ اجلاس میں نہیں جائیں گے،عمران خان کا اعلان
بھارتی جارحیت کے خلاف متحد اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں، تحفظات کے باوجود شاہ محمود کو اے پی سی میں بھیجا
پارلیمنٹ جانے کا مطلب بطور نواز شریف کو وزیراعظم توثیق دینا ہوگا ، دو آپشن ہیں نواز شریف استعفیٰ دیں اور اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں
نواز شریف پانامہ پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کل ہوگا،احتجاج سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کور گروپ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی لوکل بس پر فائرنگ ،4 خواتین موقع پر جاں بحق
خاتون اور نوجوان سمیت2 افراد زخمی

بھارتی جارحیت سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،سرتاج عزیز
دنیا فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حل میں ناکام ہو گئی، پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے، یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب

پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کا بل فوری طور پر منظور کیا جائے، کائرہ
بلاول پارٹی اور قوم کا موقف کل اجلاس میں بیان کر دیا
حکومتی حکمت عملی کی ابہام سے سی پیک پر صوبوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئیں
عمران خان کا پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے ،پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو

پاکستان اور یورپی یونین کا نئے 5سالہ سٹرٹیجک رابطہ کاری پلان کو حتمی شکل اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

موجودہ حکومت نے گردشی قرضے کم کرکے 8ارب پرپہنچادیئے ہیں، توانائی کے شعبے میں لاسزصفر ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف

بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکو3روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئے
بیلا روس کے صدر3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم نے نور خان ائیر بیس پر خوش آمدید کہا
بیلہ روس کے صدر الیگزینڈرو لوکا شینکو صدر، وزیر اعظم ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے، صدر بیلا روس اور وزیر اعظم نواز شریف چوتھے مشترکہ بزنس سرمایہ کاری فورم کا افتتاح بھی کرینگے

خیبر پختوپختوا حکومت کا صوبائی حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ
کئی دیرینہ ایشوز اورمعاملات پر الگ الگ آئینی اور قانونی پیٹیشن دائے کرنے کا آپشن بھی زیرغور

پاکستان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا
دنیا کے امیر ترین ممالک مہاجرین کو پناہ دینے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ پاکستان میں اس وقت 16 لاکھ پناہ گزین رہ رہے ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین اردن میں ہیں جن کی تعداد 27 لاکھ ہے ، ترکی 25 لاکھ پناہ گزینوں کی کفالت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

پٹھان کوٹ حملہ،بھارتی کی فراہم کردہ معلومات کی تحقیقات جاری ہیں،شیخ آفتاب
ریڈیو پاکستان کئی سال سے اربوں روپے خسارے میں ہے، امسال 1کھرب66ارب روپے سے زائد کی منشیات اور شراب سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء ضبط کی گئیں
اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دئیے جانے کے باوجود جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا،نادرا سمیت تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں،سینٹ وقفہ سوالات میں جواب