بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-04)

ایل او سی اور مسئلہ کشمیرپر متحد ہیں،سیاسی قیادت کا پیغام
مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا یکجا ہونا خوش آئند بات ، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر کا مسئلہ مضبوطی سے لڑ سکتے ہیں،نوازشریف
اپوزیشن کی اچھی تجاویز پر فوری عملدر آمد کرنے کی کوشش کی جائے گی، وقت آگیا ہے ک اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے،حق خود ارادیت کی جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے،وزیرا عظم کا پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب
سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا ہے، سندھ طاس معاہدے پربھارت نے شوشہ چھوڑا،پھرخود ہی پیچھے ہٹ گیا،سیکرٹری خارجہ
ہماری پالیسی عدم مداخلت پر مبنی ہے،لیکن جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا، اجلاس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تفصیلی کو بریفنگ

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جارحیت تصور کیا جائے گا، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا اعلامیہ
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت اور بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کر تے ہیں
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی بھی مذمت، بھارت کا مذاکرات اور سارک کانفرنس میں نہ آنا افسوس ناک ہے
بھارتی جارحیت اور فائرنگ خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،بھارت کیخلاف بر سر پیکار پاک فوج کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اعلامیہ کا متن

آرمی چیف کا اسٹرائیک کور ہیڈکوارٹر زمنگلا کا دورہ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

منی لانڈرنگ کیس، بانی متحدہ اور دیگر کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ کے الزامات درست قرار

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا رابطہ
سر حدی تناوٴ کم کرنے کے لیے رابطے پر اتفاق،کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتاہے،سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیرپر قوم سمجھوتہ نہیں کر سکتی،بلاول بھٹو زرداری
مسئلے کا فوجی حل نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا
کرپشن معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے
عمران خان جب سولو فلائٹ کرتے ہیں تو دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے مشکل ہوجاتی ہے‘ پانامہ لیکس عالمی سکینڈل ہے تحقیقات جلد ہونی چاہیں،کرپشن کے خاتمے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا، پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،چین
چین امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ،اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو چین پاکستان کا ساتھ دے گا، تناؤ کے پیش نظر بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ، وزارت خارجہ حکام

وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو اشارہ، فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کی ہدایت

بھارتی کمرشل طیاروں کی پاکستان میں نچلی پرواز پر پابندی
امریکہ، یورپ اورخلیجی ریاستوں کیلئے انڈین پروازوں کوروٹ تبدیل کرناپڑ سکتاہے

چھوٹو گینگ کا کسی بھی دہشت گردی یا دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملو ث ہونے کا سراغ نہیں ملا
29 سالوں میں چھوٹو کے خلاف 97ایف آئی آر درج ہوئیں، جے آئی ٹی رپورٹ رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جائے گی

سانحہ بلدیہ فیکٹری ، مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

افغان فورسزکے ہاتھوں گرفتار ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی کو چارساتھیوں سمیت قند ھار جیل سے رہا کر دیا ، پاکستانی حکام کے حوالے

پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے سعودی شہزادے کا مہنگا ترین ہوٹل خرید لیا
سودا 22 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر میں طے پایا ، مالیت 17 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے لے لگ بھگ بنتی ہے