بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-03)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پرمسلح افراد کا حملہ2 بھارتی فوجی ہلاک 5اہلکار زخمی، جوابی کاروائی میں 2حملہ آور مارے گئے ،باقی فرار بھارتی میڈیا
نامعلوم حملہ آوروں نے 46راشٹریہ رائفلز کے کیمپ کونشانہ بنایا ،شدید فائرنگ کی گئی جبکہ ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے گئے ، آرمی چیف اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو فوری طور پر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،بھارتی میڈیا
بھارت کا ایک بار پھرپاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جاعتوں کا اجلاس آج ہوگا
بلاول بھٹو زرداری ، شاہ محمود قریشی ، چودھری شجاعت،سراج الحق ،مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماء شرکت کرینگے

بھارتی کوسٹ گارڈز کا پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ کر دیا
کشتی ضبط کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد
کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

نادرا میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع
وزیر داخلہ کا نادرا کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کی آئی ایس آئی،آئی بی سے کلیئرنس کروانے، سابق چیئر مین نادرا موجودہ ڈپٹی چیئر مین نیب کیخلاف از سر نو انکوائری کا حکم
چوہدری نثار آئندہ عام انتخابات سے قبل موجودہ چیئر مین عثمان یونس مبین کی جگہ اپنے پسندیدہ ڈپٹی چیئر مین مظفر علی کو چیئر مین کے عہدے پر دیکھنے کے خواہش مند،ذرائع

بھارت سے آزادی چھیننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، صدر آزاد کشمیر
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام پاکستانی افواج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں،سردار مسعود خان
سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر کے بھارت بہت بڑی حماقت کرے گا، کسی بھی تشدد اور جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،پریس کانفرنس

مودی سرکار کاپاکستان کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

بھارت کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ،بھارتی وزیر دفاع
کنٹرول لائن کے دوسری طرف کاروائی ایک کامیاب آپریشن تھا اس پر سرکاری حیثیت سے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ یہ ایک احساس سیکیورٹی کا معاملہ ہے ،چین کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،بھارت کو دہشتگردی کے خلاف دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے تمام کوششیں کیں،اڑی کیمپ کے بریگیڈ کمانڈر کی تبدیلی آرمی چیف کا فیصلہ تھا ،منوہر پریکرکا انٹرویو

موجودہ حکومت فارن پالیسی گھر کی لونڈی کی طرح چلا رہی ہے‘ خورشید قصوری
ہندوستان کی سافٹ پاور پالیسی پاکستان کی نسبت مصبوط ہے‘ بھارت پاکستان پرحملہ نہیں کرسکتا ہے‘پاکستان کا پانی بندکر نا عمل جنگ تصور ہوگا‘اقوام متحد کشمیر کا مسلہ حل نہیں کرنا چاہتی ہے‘پاکستان کومسلہ کشمیراپنے زور بازو پرحل کرنا ہوگا‘اقوام متحدہ میں وہی مسلہ حل ہوتا جو عالمی طاقتوں کے مفاد میں ہو،کشمیر کا مسلہ پاکستان کو اپنے زور بازور پر حل کرنا ہوگا‘کالا باغ ڈیم سیاست دان ہی بنا سکتے ہیں،فوج ڈنڈے نے بنایا تو تصور کیا جائے گا کہ ڈنڈے کے زور پر بنایا جارہا ہے‘سوسائٹی کلب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاک بھارت تعلقات کا مستقل کے موصوع پرمنعقد فکری نشست سے خطاب

خیبر پختون خواہ میں شمولیت پر فاٹا کے عوام کی رائے ضروری ہے ،مولانا فضل الرحمن
بھار ت نے حملہ کی حماقت کی تو جے یو آئی کے لاکھوں کارکن فوج کے شانہ بشانہ ہونگے
افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، انہیں زبر دستی نکالنا چالیس سالہ مہمان نوازی پر پانی پھرنے کے مترادف ہے،تیمرگرہ میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب

بھارت نے کبوتر سیریز کی اگلی قسط ریلیز کردی ، بی ایس ایف کا ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑ نے کا دعویٰ
کبوتر سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد ، مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے، کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے۔ لشکر طیبہ،کبوتر سے برآمد ہونے والے خط کی عبارت

اڑی حملے کے بعد کشمیر پر نئی قومی پالیسی بنتی جارہی ہے‘مشیر خارجہ سرتاج عزیز
تمام سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہو نا چاہئے ،مسئلہ کشمیر کے حل تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنا مشکل ہے‘ مسئلہ کشمیر کے حل تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنا مشکل ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے‘ کشمیر یوں کی تیسری نسل تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے‘انٹر ویو

شمالی کورین سفارت کاروں کا شراب فروخت کرنے کا انکشاف
رواں سال پاکستان کسٹمز نے شمالی کورین سفارت کاروں کی جانب سے درآمدکردہ کوٹے سے زیادہ شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں
گزشتہ سال شمالی کوریا کے مرد وخاتون پر مشتمل جوڑے کو مقامی ہوٹل میں شراب فروخت کرتے گرفتار کیا گیا تھا،ذرائع