بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-02)

ملکی،غیر ملکی میڈیا کا کنٹرول لائن کا دورہ
سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مکمل شواہد کے ساتھ مسترد
جنرل آفیسر کمانڈر کی میڈیا کو بھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور پاکستان و بھارت کی چیک پوسٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
بھارت سفید جھوٹ بولتا ہے،یہ کیسا سرجیکل آپریشن تھا جس کا ہماری فوج کو پتہ نہیں چلا، کسی جگہ کوئی نشان تک بھی نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ نے ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیا:ترجمان بانکی مون

پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارت کا اپنا پانی بند
چین نے دریائے برہم پترا کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، چینی حکام

اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کاروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،چیف آف دی نیول اسٹاف کا کریکس ایریاز کا دورہ

کشمیر 1947ء میں برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ، آصف زرداری
اقوام متحدہ سے سے سویل متنازعہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرے ، اس سے خطے کا امن وابستہ ہے ، سابق صدر

بھارت ہمیں بھوٹان نہ سمجھے۔ ایٹمی قوت ہیں ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پرویز مشرف
مودی سرکار نے اپنے عوام کو پاکستان کے خلاف اتنا بھڑکایا انہیں ٹھنڈا کرنے کے لئے پاکستان کو سبق سکھانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان اقوام عالم میں تنہا ہوتا جا رہا ہے ، تیسری سیاسی قوت کے بغیر ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، اے پی ایم ایل کے چھٹے یوم تاسیس پر مختلف شہریوں میں منعقدہ تقاریب سے ٹیلی فونک خطاب

پاکستان کی موجودہ تکلیف دہ صورتحال پر پیپلزپارٹی کو سخت تشویش ہے،پارٹی رہنماء
بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مضحکہ خیز ہے
قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کا پیش کردہ بل منظور ہونا چاہیے تاکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے الزامات اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکیں
بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی نہیں کرسکتا،مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ، بھارت مسئلے کو فوجی جارحیت کی نظر کر رہا ہے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم کو بھارتی الزامات کے جواب میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر بات کرنی چاہیے تھی
چیئرمین بلاول بھٹو نیملک کی تمام تر صورتحال میں پارٹی کے سینئر رہنماوٴں سے مشاورت کی ہے، پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت ، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی دھمکیاں ملک میں احتجاجی ریلیوں سمیت دیگر معاملات پر سیر حاصل گفتگوہوئی ہے،خورشید شاہ کی شیری رحمان، اعتزاز احسن، قمرزمان کائرہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

ایران اور سعودی عرب نے اقتصادی راہداری منصوبے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے : احسن اقبال

ہم نے رابطہ کمیٹی کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ، کنوینئر بنا کر مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے ، ہم متحدہ بانی سے اعلان لاتعلقی پر قائم ہیں ، پارٹی میں احتساب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، پاکستان میں اگر کوئی ایم کیو ایم رجسٹرڈ ہے تو وہ ہم ہیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

بلا اشتعال بھارتی جارحیت،ملک کو درپیش مسائل ، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج طلب
وزیراعظم کشمیر پالیسی اور ایل اوسی پر موجودہ صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

ہم نے پاکستانی پرچم نہیں جلایا ، ویڈیو جعلی ، ہمارے خلاف پروپیگنڈہ ہے ، دارالعلوم دیو بند بھارت
ویڈیو کے پس منظر میں دکھائی جانے والی عمارت بھی دارالعلوم دیوبند کی نہیں ،ہم اس طرح کے جھوٹے اور شر انگیز پروپگنڈے کی پر زور مذمت اور اپنے وطن عزیز بھارت کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں ، علماء دیو بند

سرحدی کشیدگی صورت حال ،وزیر اعظم کی زیر صدارت کل ہونیوالے اجلاس میں تحریک انصاف کا شرکت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی نمائندگی کریں گے