بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-01)

آرمی چیف کا لاہور میں کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ
بدنیتی پر مبنی کسی بھی پروپیگنڈے سے پاکستان کو بدنام نہیں کیا جا سکتا
پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باوٴنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے، جنرل راحیل شریف

عمران خان کا وزیراعظم کو پانامہ لیکس پرمحرم تک کا الٹی میٹم
نوازشریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ورنہ اسلام آبادبند کردیں گے،عمران خان
مودی نوازشریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں نہ رہنا ہم سب اکٹھے ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے دھمکیاں اور پانی بند کرنے کی بھڑکیں مت لگواؤ ،جنگ کے لئے مجبور کیا تو نقصان انڈیا کا ہوگا،کشمیریوں کو ان کا حق دو،چیئرمین پی ٹی آئی کا رائیونڈ جلسے سے خطاب

وفاقی کابینہ نے بھارت کے سرجیکل سٹرائیکس کا دعوی مسترد کر دیا،پاک فوج کو خراج تحسین
بھارتی اقدام عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ، عالمی برادری فوری نوٹس لے،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں، اعلامیہ
کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ، کشمیر یو ں کی ہر محا ذ پر حما ئیت جا ری رکھیں گے،نواز شریف
بھارتی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائیگا،بھارت پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے ،ملکی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بھارت خطے کو جنگ و جدل میں دھکیلنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہا ،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے ،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب
اجلاس میں وزیر دفاع اور مشیر قومی سلامتی کی سرحدی صورت حال پر بریفنگ :شرکاء کا جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ اور بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،سرحدی صورت حال پر تبادلہ خیال
دفاع وطن کیلئے فوج تیار ہے ،جنرل راحیل شریف،پوری قوم فوج کیساتھ ہے ،نواز شریف

پاکستان کا سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان
وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں رکن ممالک کے سربراہان کی شرکت کے منتظر تھے ، تمام اقدامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں،دفتر خارجہ
جنوبی ایشیا کے عوام کے فائدے اور خطے میں معانی خیز تعاون کی کامیابی کیلئے امن اور استحکام انتہائی ضروری ہیں، فیصلہ کن انداز میں اس خطے میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت ہے،نفیس زکریا کا بیان
نومبر میں ہو یا دسمبر ، سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے تو پاکستان میں ہی ہوگا،سرتاج عزیز
ملتوی ہونے والی کانفرنس کے منعقد ہونے تک سربراہی نیپال کے پاس رہے گی

سندھ رینجرز نے کبھی کسی قربانی سے دریغ کیا نہ آئندہ کریں گے ،میجر جنرل بلال اکبر
مستقبل میں دہشتگردوں کے خلاف مزید آپریشن کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے
فوجیوں کے پاس دینے کے لیے صرف اپنی جان ہی ہوتی ہے ، قوم کے بیٹے قربانیاں دیتے رہیں گے ، ڈی جی سندھ رینجرز کا بقاٹی کی تقریب سے خطاب

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا ا جلاس
283ارب روپے کے چھ منصوبوں بشمول گوادر نواب شاہ ٹرمینل ، ایل این جی ٹرمینل پائپ لائن منصوبہ بلوچستان میں20چھوٹے ڈیمز بنانے کے منصوبے ، بلوچستان پیکج تھری ، ریلوے کیلئے 58الیکٹرک انجن لینے کے منصوبے کی منظوری دیدی

اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل،دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
بھارت خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کر رہا ہے ، بھارت کا سرحد پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے ، بھارت پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کا بارہا اظہار کر چکا ہے، بھارت خطے میں حالات خراب کرکے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، مسئلہ کشمیر کی بنیادی وجوہات پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، ملیحہ لودھی کی بان کی مون سے گفتگو

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی جارحیت، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس پیر کو طلب
وزیراعظم کشمیر پالیسی اور ایل اوسی پر موجودہ صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

سینیٹ کے پورے ایوان کی کمیٹی ڈرافٹنگ کمیٹی کا ان کیمر ہ ا جلاس ، پاک بھارت تعلقات میں سفارشات
مضبوط علاقائی خارجہ پالیسی، مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیوں،مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو دنیا کی سامنے لایا جائے،سفارش
کل وقتی وزیر خارجہ لانے کی بھی تجویز

سینیٹ قائمہ کمیٹی ریاستی و سرحدی علاقہ جات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویپلمنٹ کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار،اجلاس ملتوی
متعلقہ حکام نے کمیٹی کو اطلاع بھی نہیں دی ، یہ کمیٹی کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے، کنوینر سینیٹر محمد صالح شاہ

بھارت نے امرتسر لاہور بس سروس معطل کردی

ماہ ستمبر میں پاکستان سے 1لاکھ 80ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہوئی
ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی بھی وطن واپس جاچکے
رجسٹرڈ افغانیوں کو ملک میں داخلے کے موقع پر 400ڈالر فی کس کے حساب سے ادائیگی

پاکستان درست وقت پر جاؤں گا :متحدہ کی قیادت نہیں سنبھالوں گا و ہ لسانی جماعت ہے، پرویز مشرف
پرویز الٰہی کا یہ بیان جھوٹا ہے کہ میں نے انہیں چیف جسٹس کو لاہور میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا کہا تھا، انٹرویو

پاک بھارت کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے،سعید اجمل
انشاہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20کی طرح ون ڈے میں بھی وائٹ واش کرے گی، میڈیا سے گفتگو