بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-29)

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
کشمیریوں پر جبر و تشدد کسی صورت برداشت نہیں، میاں نواز شریف
کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنا چاہئے،پاکستانی جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم
ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اجلاس کے شرکاء کو دفاعی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی

بھارت‘ بنگلہ دیش، افغانستان،بھوٹان کی عدم شرکت، سارک سربراہ کانفرنس ملتوی
سارک سربراہ کانفرنس 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی، کسی ایک ملک کی عدم شرکت پر سارک کانفرنس نہیں ہوسکتی،کورم پورا نہ ہونے کے باعث کانفرنس ملتوی کی گئی
بھارت اس سے قبل بھی چار مرتبہ سرک کانفرنس ملتوی کراچکا، سارک سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، سارک کانفرنس جب بھی ہوگی پاکستان میں ہی ہوگی،سرتاج عزیز

ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دیدی ‘عمران خان کا لاہور کو طوفانی دورہ ‘(آج) جشن منانے کا اعلان
10سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے کیمپوں پر چےئر مین تحر یک انصاف کا شانداراستقبال ‘پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور ‘وزیر اعظم عمران خان نے خود نعرے لگوائے ‘کسان اتحاد سمیت تاجروں ‘وکلاء اور عوام کو بھی جلسہ میں شر کت کی دعوت دیتے رہے ‘ طوفانی دوروں میں فول پر وف سیکورٹی
سندھ ‘جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت بعض شہروں سے تحر یک انصاف کے قافلے اڈاہ پلاٹ پہنچ گئے آج بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہیگا
نہ سٹیج بیس فٹ سے اونچا بنایا جا سکے گا اور نہ انتظامیہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری لے گی‘کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری بھی لازم ہوگی‘ضلعی انتظامیہ
30ستمبر کو لاہور میں نئی تاریخ رقم کی جائیگی ‘ قوم کسی بھی صورت کر پٹ وزیر اعظم کو قبول کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ملک کا وزیر اعظم کر پٹ ہوگا وہاں کر پشن کبھی ختم نہیں ہو سکتی‘ الیکشن کمیشن انصاف دینے کی بجائے کر پشن کر نیوالے مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں ‘الیکشن کمیشن نے11اکتوبر کے بعد اگلی تاریخ دی تو ہم انکے خلاف تاریخ دیدیں گے‘ پتہ نہیں نوازشر یف پھر سپر یم کورٹ پر حملہ نہ کر دیں ‘ الیکشن کمیشن ٹرائل پر ہیں دیکھتے ہیں وہ کیا کر تا ہے ‘ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو طوفانی دوروں اور کارکنوں سے خطاب

نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ، روشن خوشحال اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے ، جنرل راحیل شریف
کوئی شک نہیں پاکستان کی آئندہ نسل اس ملک کو اپنی محنت لگن اور جذبے کے ساتھ اوج کمال تک لے جائیگی، آرمی چیف
آرمی پبلک سکولز اینڈ کالج سسٹم کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

پاکستان نے بھارتی دہشتگرد ی بارے ثبوتوں پر مبنی دستاویز ات کی تیا ری شروع کر دی
دستاویز ات کو جلد ہی عالمی رہنماؤں کو بھیج دیا جائے گا،سرتاج عزیز

پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی بینک سے رابطہ
اٹارنی جنرل پاکستان نے عالمی بینک کو پاکستان کا پانی بند کیے جانے کی بھارت کی مذموم کوششوں سے آگاہ کیا

بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو مارنے کی تردید کر دی
دس حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر میڈیا نے خود بنائی تھی اس میں کوئی حقیقت نہیں ، نادرن کمانڈر آفیسر

بھارت اور بنگلہ دیش کا پاکستان کے 7 ارب سے زائد رقوم ادا کرنے سے انکار : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کامعاملہ اعلی سطح پر اٹھانے کی ہدایت

آئی ایم ایف نے پاکستان کو10کروڑڈالرکی آخری قسط جاری کردی

ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کانگریس کے200 کارکنوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج

گزشتہ 8سالوں میں 51 فوجی و سول ریٹائرڈ ا فسران کی بیرون ملک بطورسفیر تعیناتی کی گئی ،سرتاج عزیز
کنٹریکٹ سفیروں کی تقرری وزیراعظم کا خصوصی ا ستحقاق ہوتا ہے،سب سے زیادہ قیدی 242افغانستان سب سے کم 09قیدی مالدیپ کے جیل میں قید ہیں ، مشیر خارجہ
نومبر تک وزیرستان کے تمام آئی ڈی پیز واپس چلے جائیں گے،فاٹا میں گزشتہ سال 3960ملین روپے خرچ کئے گئے، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ

1991ء سے 2015ء تک 98 صنعتی یونٹس کی نجکاری کی گئی،زاہد حامد
نجکاری پالیسی تبدیل کی گئی،سرکاری و نجی شراکت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،پی ٹی سی ایل سمیت مختلف اداروں کی نجکاری میں مسائل رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون
ان لینڈ ریونیو ایوارڈ رولز کے تحت ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے کو وصول ہونے والی رقم سے مخصوص انعام دیا جاتا ہے، قانون نافذ العملہے،سینٹ،وقفہ سوالات

چیرمین ایف بی آر نے عمران خان کی جانب سے دبئی پیسے بھجوانے کے الزامات کے جواب میں ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے سے انکار کر دیا
میرے پاس اتنا وقت نہیں میں ان چیروں کی جانب دھیان دوں اگر میں نے نوٹس بھجوانا ہوا توکسی کے کہنے پر نہیں بھجواں گا بلکہ خود بھجوا دوں گا، نثار محمد

پاکستان کے احسانات فراموش نہیں کر سکتے افغانستان کو بھارت کے پلڑے میں نہ ڈا لا جا ئے ، افغان سفیر
پاک افغان تعلقات کا بھارت سے موازنہ نہ کیا جائے دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت اپنی اپنی جگہ پر ہے، پاک افغان بارڈر پر حالت نارمل افغانستان سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، عمر زخیل وال