بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-28)

مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں پاک فوج ہر طرح سے تیار ہے، تر جما ن پاک فو ج
اڑی حملے کے بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا درست نہیں،وارسک روڈ کرسچن کالونی اور مردان خود کش دھماکوں کے سہولت کار وں کو پکڑا جاچکا ہے، ضرب عضب کے اہم آپریشن بند ہوچکے ، پاک افغان بارڈر پر راجگال کی پہاڑیاں کلیئر ہوچکی ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد کا مکمل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں یکم جولائی سے اب تک ایک ہزار 470 کومبنگ آپریشن ہوئے، دہشت گردی کے 14 منصوبے ناکام بنائے۔نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیلئے کافی محنت درکارہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

بھارت نے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا
بنگلا دیش نے بھی بھارت کی حمایت کر دی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارت نے باضابطہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ نہیں کیا،دفتر خارجہ

مستقبل بچانے کیلئے پاکستان جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،سینٹ کا بھارت کو پیغام
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی منافی کرکے پاکستان کی پانی روکا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوگا، سرتاج عزیز
معاہدہ اگر توڑا گیا تو پھر خاموش ہم بھی نہیں رہیں گے،چیئرمین سینٹ

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ
جنگی مشق ہائی مارک 2016ء کا معائنہ ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی
آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، جنرل راشدمحمود

نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں‘ عمران خان
عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارت کو کراراجواب
پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، عبدالباسط
بھارت اگر سنجیدہ ہے تو اڑی حملے کی عالمی تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے،ہائی کمشنر

مقبوضہ کشمیر میں85شہری شہید،7000 ہزار زخمی ہیں، مشیر خارجہ
حال ہی میں ڈھائے گئے مظالم نہایت قابل مذمت ہیں،بھارت نے نہتے غیر مسلح اور معصوم شہریوں بشمول بچوں پر ایک مظاہرے کے دوران ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے
قابض افواج نے نہتے شہریوں پر اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا اور ان پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس کا مقصد انہیں موت کے گھاٹ اتارنا تھا،سینٹ میں بیان

ڈی جی پنجاب رینجر کا سیالکوٹ سیکٹر پر ورکنگ با ؤنڈری کا دورہ

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم
سپریم کورٹ کا درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں لگانے اورانہیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

سینٹ وقفہ سوالات، امیر قطر کا ایک لاکھ پاکستانی ہنر مند،غیر ہنرمندبھرتی کرنیکا اعلان
سعودی عرب میں لیبر کورٹ نے پاکستانی مزدوروں کے حق میں فیصلہ دیا ، اکتوبر تک تمام مزدوروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، صدر الدین راشدی
ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس ریگولرائز کرنے، مناسب فیس لینے بارے ڈبلیو ایچ او کو عالمی سطح پر کی جانیوالی قانون سازی فراہم کرنے کی درخواست کی
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 90ہزار کے قریب ہے جبکہ حکومت کے پاس7ہزار ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں،سائرہ افضل تارڑ

سرینگر: کولگام میں کئے گئے حملے میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی
حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی
کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف فوجیوں کی لاشیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

وزیر داخلہ سے لارڈ نذیر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال
بھارت ریاستی جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا،چوہدری نثار علی خان
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تعریف ہیں،لارڈ نذیر

پا کستا ن نے ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے بارے عالمی کنونشن پر دستخط کردیئے
پا کستان کے علاوہ 103 ممالک اس عالمی کنونشن کے ممبران ہیں یہ ممالک ٹیکس چوری کی معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے ، کنونشن پر سوئس حکومت نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے ،حکومت سوئٹزرلینڈ سے ہی ٹیکس چوری روکنے کیلئے بات چیت کررہی ہے، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر تاریخ کا نامکمل ورق ہے ، چین
چین کشمیر پالیسی پر قائم ہے ، ترجمان وزارت خارجہ

بھارت نے پاکستان میں جانے والے تین دریاوٴں پر ہائیڈرو پاور پلانٹس بنانے کی سرگرمیاں تیز کردیں

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت اب بہت مضبوط ہیں، ایرانی سفیر
بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایران پر غلط الزام لگا تھا، نیشنل پریس کلب میں ایرنا کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ریاست خالصتان کو تحریک آزادی کیلئے پاکستان کی مددکی ضرورت ہے،امرجیت سنگھ
بھارت نے ایک نسل کوقتل کیاہے،صرف12سال میں ڈیڑھ لاکھ سکھوں کوقتل کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کوخالصتان میں رسائی نہیں دی جاتی ،رہنما خالصتان تحریک