بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-27)

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے میں جنگی ماحول پیدا ہو رہا ہے، جنرل راحیل شریف
بھارت کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل سے گریزاں ہے ، ایجنسی ’را‘ معصوم لوگوں کا خون بہارہی ہے، آرمی چیف
دہشتگردوں کے مالی مدد گاروں اور ہمدردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، بارڈر منیجمنٹ کا مکمل نظام نہ ہونے پر مغربی سرحد پر خدشات ہیں،افغانستان میں دہرینہ امن و استحکام کے بغیر بھی خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، جرمنی میں یو ایس سینٹ کام کانفرنس سے خطاب

کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا،پاکستان اس کے خواب دیکھنا چھوڑ دے،بھارت کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی
پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے،جن کے شیشے کے گھر ہوں وہ کسی دوسرے کو پتھر نہ ماریں، گرفتار مبینہ پاکستانی دہشتگرد بہادر علی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشگردی میں ملوث ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم نے جن شرطوں کی بات کی بتایا جائے وہ کیا ہیں! یہ کون سی شرطوں کی بات ہورہی ہے
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے ،دریاؤں سے پانی کا استعمال بڑھا دیں گے،نریندر مودی کی نئی بڑھک
بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ طاس معاہد ے کا اجلاس ،کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا

مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا
بھارتی افواج کے سربراہان نے مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہیں: روسی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے لاتعلقی ظاہر کردی، دفتر خارجہ
سشما سوراج بتائیں کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے، اقوا م متحدہ میں تقریر پر ردعمل

خطے پر بھارتی بالادستی کا خواب پاش پاش ہوگیا،سرتاج عزیز
مودی حکومت کی پالیسیوں کا ردعمل کشمیر میں سامنے آگیا،کشمیریوں کی نئی نسل کا احتجاج پوری دنیا کے سامنے ہے ہندوستان زیادہ عرصے تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکے گا
پاکستان اڑی واقعہ کی تحقیقات میں تعاون اسی صورت میں کرے گا جب بین الاقوامی سطح پر واقعے کی تحقیقات کی جائیں، مشیر خارجہ کا سینٹ میں تحریک پر بحث سمیٹے ہوئے اظہار خیال

بھارت چھپ کر حملہ کر سکتا ہے،چوہدری نثار
گلی گلی کوچے کوچے بھارت کی چال پر نظر رکھنی ہوگی، یکجان ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے،آج اندرونی سیاست نہیں دشمن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے
انتخابی قوانین پر ہم عمل کرتے ہیں مخالفین عمل نہیں کرتے پنجاب میں رینجرز کو لانے کا مقصد خدشات کو دور کرنا ہے،ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو

اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کا سپیشل سیکورٹی ڈویژن کی تشکیل میں تاخیر پراظہار تشویش
سپیشل سیکورٹی ڈویژن میں 15ہزار اہلکار ہونگے 9ہزار اہلکاروں کو تعلق پاک فوج جبکہ 6ہزار اہلکار پیرا ملٹری فورسز سے لئے جائیں گے،بریفنگ
مشاہد حسین سید کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس، متفقہ ٹی آو آرز تشکیل دینے کیلئے فوری طور پر چاروں صوبوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش
کمیٹی کی گلگت بلتستان میں منصوبے شروع کرنے اور بلوچستان، خیبر پختونخوا میں ونڈ پاور انرجی کے منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت

سینٹ،پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کا بل منظور،قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا
اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بل پیش کیا، اے این پی، پختونخوا ملی عوامی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، پی پی پی ن کی حمایت، جے یو آئی، ن لیگ اور بی این پی نے مخالفت کی
بل میں احتیاط کی گئی ہے کہ کسی سے کوئی امتیازی سلوک یاامتیازی صورتحال نہ ہو، اعتزاز احسن، بل میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا گیا ہے جو مخصوص ذہن کا عکاس ہے،وزیرقانون

پاک افغان سرحدپر پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ، پاکستانی فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی

بھارت کے ساتھ تعلقات پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،ارکان سینٹ کا مطالبہ
کشمیر کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی کو ایوان میں نہیں لایا جاتا اور جب کشمیر کے حوالے سے کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایوان کو جواب دینے کیلئے آگے کردیا جاتا ہے
برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کاز کو نئی تقویت ملی کشمیر کا مقدمہ لڑنے جانے والے لوگوں کو شاپنگ کرنے کی بجائے کام پر دھیان دینا ہوگا،سینٹ میں بحث

صرف دو ماہ کے دوران کشمیری ماؤں نے سو سے زائد بیٹے اور بیٹیوں کے جنازے اٹھائے، سینکڑوں نہتے کشمیریوں کی بینائی چھین لی گئی،کئی افراد مستقل معذور کردیئے گئے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بنیادی حق کو ہی تسلیم نہ کیا گیا تو ان کے دیگر حقوق بھی سلب ہوجائیں گے،اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب

قومی اسمبلی،سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا
پاکستان میں رجسٹرڈ آف شور کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری نہیں کی گئی،کچھ کمپنیوں نے غیر ملکی دائرہ کار کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں سے لین دین کیا،قومی اسمبلی میں تحریری جواب
حکومت کوئی ایسی سکیم نہیں لائی جس سے کالے دھن کو سفید کیا جاسکے،ایک قدم اٹھایا تھا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کریں لیکن اس میں پیش رفت نہیں ہوئی،شیخ آفتاب

بھارتی سپریم کورٹ نے سندھ طاس معاہدے کو غیر آئینی قرار دیئے جانے بارے دائر درخوست مسترد کر دی

سندھ گیس اور خیبرپختونخوا تیل کی پیداوارمیں پہلے نمبر پر آگیا
3کروڑبیرل پیداوار میں کے پی 50،سندھ32،پنجاب17،بلوچستان کا حصہ0.12فیصدہے