بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-24)

پوری قوم اور مادر وطن کے چپے چپے کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،آرمی چیف
پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیں گے،جنرل راحیل شریف کا قومی انسداد دہشت گردی مرکز کا دورہ،مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی

اڑی حملہ بھارت کے کشمیر میں مظالم کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے،12گھنٹوں کے اندر بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام دھر دینا درست نہیں،وزیراعظم
الزام لگانے سے پہلے بھارت کو اپنے کردار پر نظر ڈالنی چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے کشمیریوں پر جو ظلم وستم ڈھایا ہے وہ ساری دنیا نے دیکھا ہے،مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھنا چاہیے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی گفتگو ہوئی مسئلہ کشمیر ترجیح رہا ،کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں دائمی امن قائم کرنا ممکن نہیں ہے،عمران خان کے رائیونڈمارچ کی طرف توجہ دینے کا وقت نہیں ہے ،شہباز شریف نے ڈنڈا برداروں کے حوالے سے بیان دے دیا ہے ، سب کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ دھرنے کے راستے میں بالکل نہ آئیں اور نہ کوئی رکاوٹ ڈالی جائے، سارک سمٹ کی تیاری کررہے ہیں امید ہے کہ تمام ممبر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، آزاد کشمیر میں ترقیاتی بجٹ کو بڑھا رہے ہیں اوردیگر منصوبوں میں وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کی بھرپور مدد کرے گی،اگلے ہفتے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا،بلوچستان سی پیک کے منصوبوں کا مرکز ہے جو مخالفین کو کھٹکتا ہے،اللہ تعالی سی پیک کونظربد سے بچائے اوراسکی حفاظت فرمائے،وزیراعظم نوازشریف کی لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

آٹھ مقام ،مسافر بس دریائے نیلم میں جاگری، 28 افراد جاں بحق، تین زخمی

اڑی حملے کے حوالے سے بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگایا ، چوہدری نثار
بھارت کا معاملہ ’مدعی سست اور گواہ چست والا‘ معاملہ ہے، جب ثبوت نہیں ہیں تو کارروائی کس کیخلاف کریں ؟
ساڑھے 10 کروڑ میں سے ساڑھے 8 کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق ہوچکی ، 2 لاکھ جعلی شناختی کارڈز کی تصدیق ہوئی، رواں سال50 ہزار کارڈز بلاک کئے، وزیر داخلہ
موٹروے واقعہ پاک فوج کیلئے ٹیسٹ کیس ہے ، پاکستان موٹروے پولیس اچھی شہرت کے مالک ہے، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے دلیرانہ فیصلہ کیا،،براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، نادرا آفس میں پریس کانفرنس

ای سی سی نے ایران سے بجلی کی خریداری کی منظوری د یدی
نیپرا کو ٹیرف میں31ستمبر تک توسیع کی ہدایت
حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے ،سکوک بانڈ کے اجراء اور مہنگائی کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیرداخلہ کی زیر صدارت نادراہیڈکوارٹرمیں طویل ترین اجلاس
ادارے کی کارکردگی بہترکرنے کیلئے سزاوجزاکے عمل پرفورعمل پیراہوناہوگا
جب تک کالی بھیڑوں کولٹکایانہیں جائیگا اہم ترین ادارے میں بگاڑپیداہوتارہے گا،چوہدری نثار

ملک و قوم کی بہتری کیلئے میدان میں نکلے ہیں،عمران خان
30 ستمبر کے پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں
پوری کشمیری قوم آزادی چاہتی ہے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹیکسلا میں انتخابی جلسہ سے خطاب

روسی بری فوج کے دستے تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گئے
پاک روس بّری افواج کی مشترکہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر
مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا ہے،200روسی فوجی حصہ لینگے

بھارتی گاؤں کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑ لیا
پروں کچھ نمبر ز اور اردوں میں دنوں کے نام لکھے اور گیارہ ہندسے بھی لکھے ہوئے ہیں، شہری نے اس چیز کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی، بھارتی میڈیا

نیویارک میں تین اہم پاکستانی لیڈروں کی موجودگی ، پرویز مشرف کی شاپنگ وسیر سپاٹے، وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ ، آصف زرداری بھی موجود

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی میں اضافہ، اسلام آباد نے اپنے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نریندر مودی کے گرد سخت گیر عناصر کی وجہ سے صورتحال شدید ہو رہی ہے، بھارت کے شدت پسند طرز عمل پر بعض بھارتی دانشور بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت سے رابطوں پر سخت پابندی ہے
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی نجی ٹی وی سے گفتگو

براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم کے نام سے افغان پاسپورٹ ، بھارتی ویزہ لگا ہوا ہے، خواجہ آصف

صحت کے اہداف کے حصول میں پاکستان 149ویں نمبر پر
مطالعے میں تمام ممالک کی ترتیب صفر سے 100 تک کے انڈیکس اسکور کے ذریعے کی گئی
پاکستان کا اسکور بنگلہ دیش اور موریطانیہ کے ساتھ 38 ہے جو ہندوستان سے 6 درجے جبکہ ایران سے کئی درجے کم ہے

پشاور، دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر تاجروں کا بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ