بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-22)

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات اور وادی میں جاری کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ
پاکستان اقوام متحدہ کوبھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت فراہم کریگا ،کشمیریوں کی نئی نسل بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے، مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں، کشمیرکے مسئلے کے حل کے بغیر پاکستان اوربھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا،،بھارت کو ایک بار پھر تمام تصفیہ طلب مسائل پرمذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، فوجی طاقت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں،دنیا میں بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ محاذ آرائی میں تبدیل ہو رہا ہے،پاکستان دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکار ہوا ، پاکستان میں دہشت گردی کو بیرونی حمایت حاصل رہی ہے،ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی مہم ہے ، پاکستانی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں،پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کا پوری طرح اہل ہے ، ایٹمی تجربات روکنے کے لیے بھی مذاکرات کو تیار ہیں
وزیراعظم نوازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

پاناماکے بعدبہاماس میں بھی آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں ، جرمن جریدے نے تفصیلات جاری کر دیں
پونے2لاکھ آف شورکمپنیوں میں سے69 کمپنیوں کے 150مالکان اور ڈائریکٹر پاکستانی نکلے
سابق وفاقی وزیر نصیر خان کے بیٹے جبران خان،تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی اور الطاف خانانی کے بیٹے عبید خانانی اور بلڈر محسن ابوبکر شیخانی بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے ،رہنما جماعت اسلامی رہنما پروفیسر خورشید رجسٹرڈ بینک کے ڈائریکٹر نکلے

میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ، اگر مسائل حل ہو جائیں تو معاملات بھی دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر روایتی گفتگو

پاکستان اور چین ”آئرن برادرز“ ہیں،نوازشریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم بارے چین کے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں
پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے،پر امن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں،وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت دی
پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیرپر پاکستان کے موٴقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں،توقع ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو بہتر طور پر سمجھے،چینی وزیر اعظم کی گفتگو

وزیرخزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس چور مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
غیر ملکی شراب فروختکرکے قومی خزانے کو80کروڑ ٹیکس ادا نہ کر نیوالی کمپنی سن ڈپلومیٹک بانڈڈ ویئرہاؤس سے پائی پائی وصول کی جائے ،اسحاق ڈار
وزیرخزانہ کا کمپنی کے لائسنس کی منسوخی سے متعلق معاملہ التواء کا شکار کرنیوالے کسٹمز اہلکاروں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ نہ روکنے پر شہبازشریف،چوہدری نثار اتفاق
رائیونڈ مارچ کے دوران کسی بھی قسم کاتصادم ہوا اور معمولی سے معمولی نقصان کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر آئے گی،چوہدری نثار
مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو پرامن رکھنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو عمران خان کے رائیونڈ مارچ میں تصادم کے امکانات بہت زیادہ ہیں،انٹیلی جنس ادارے

وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا

وزیراعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات
وزیراعظم نے عالمی ادارہ کے سربراہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے ثبوت دیئے اور انہیں ریاستی مظالم و بربریت کے شکار بے گناہ لوگوں کی تصویریں دکھائیں
بان کی مون نے دنیا میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے اہم اور متحرک کردار کی تعریف کی

اڑی حملہ ،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا
عبدالباسط نے اڑی حملہ میں بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا
حملے میں کسی قسم کا کوئی اسلحہ قبضے میں لیا گیا اور نہ انگلیوں کے کوئی نشانات لیے گئے ،بھارتی میڈیا

روس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا مطالبہ دوسری بار مسترد کر دیا

پاکستان کو دہشت گردی کی کفالت کرنے والا ملک قرار دیا جائے:امریکی سینیٹرز نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سینیٹ میں بل پیش کردیا

پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب ،نومبر میں معاہدہ متوقع

سارک وزرائے خارجہ رسمی اجلاس ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ڈپٹی وزیرخارجہ ایم جے اکبر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں ہونے کے باوجود سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کی
میں سرتاج عزیز کے سامنے نہیں آنا چاہتی ، سشما سوراج

اسٹیٹ بینک نے 4․9ارب ڈالر ترسیلات زر کی پاکستان سے بھارت منتقلی سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی

ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے افغان مہاجرین کی زبردستی ملک بدری کو مسترد کر دیا
رضاکارانہ واپسی کیلئے مزید مہلت دینے کی سفارش
تمام غیر رجسٹرڈ افغانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے ،پاکستان میں بڑے کاروبار کرنے والے افغانوں ،تعلیم اور پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والوں کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے
افغان مہاجرین کی 35سال سے مہمان نواز کر رہے ہیں ان کو زبردستی جنگ زدہ ملک میں بھیجنے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ،افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے خارجہ پالیسی بہتر بنائی جائے، مولانا فضل الرحمن،محمو د خان اچکزئی،آفتاب شیرپاؤ،سراج الحق ،غلام بلور و دیگر کا افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس سے خطاب

اتنی مصروفیت ہے کہ شرٹ اور ٹائی بھی خریدنے کا موقع نہیں ملا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف
صبح ناشتے میں کیا ہو گا،صحافی کا وزیر اعظم سے سوال۔۔۔ بوفے ہونگے جو مرضی کھا لینا،وزیر اعظم کا صحافی کوجواب

وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو مناسب طریقے سے اٹھایا ، کافی عرصے بعد کشمیر پر مفصل اور ٹھوس بیان جنرل اسمبلی میں دیا گیا لیکن تقریر میں راء کی مداخلت کا تذکرہ بھی ہونا چاہیے تھا
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر ردعمل

تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کیخلاف اقوام متحدہ باہر احتجاج کرنے سے انکار کر دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی عدم شرکت

طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والی مال بردار گاڑیوں کے عملے کیلئے پاکستانی ویزو ں کی شرط پرمذاکرات ناکام
پاک افغان ٹرانسپورٹ یونیز نے شرط ختم نہ کرنے پر اگلے ماہ سے سامان کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی
پاکستانی حکام نے افغانستان سے آنے والی مال بردار گاڑیوں کے عملے کے لیے اگلے ماہ سے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط لازمی کردی یہ ناقابل قبول ہے ، صد ر خیبر ٹرانسپورٹ یونین