بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-21)

وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقاتیں
او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن بھارتی مظالم کاجائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا،ترکی کا اعلان
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، ترک صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم اور ترکی کے صدر نے دوطرفہ تجارت پر تفصیلی گفتگو کی، جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جاپان، سوئزرلینڈ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی ملیحہ لودھی کے ہمراہ پریس بریفنگ

بھارتی ہوش ٹھکانے آ گئے
فوج نے وزیراعظم مودی کو پاکستان سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا
پاکستان نے کنٹرول لائن پر دفاعی انتظامات مزید مضبوط بنا لیے ہیں، حملے سے نقصان ہمارا ہی ہوگا ، بھارتی فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ

پانامہ لیکس پرسٹیٹ بنک،ایف آئی اے،ایس ای سی پی ، ایف بی آر کا تحقیقات کرنے سے انکار
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات اور قومی اداروں کے سربراہوں سے چھپی قومی دولت بارے سوالات کرنے کا قانونی اختیار ہی نہیں رکھتی،سیکرٹری قانون و انصاف
پی اے سی اجلاس میں ن لیگی ارکان کی شیخ رشید پر چڑھائی ،گالم گلوچ،ایک دوسرے کو لعنتی،جرنیلوں کے تلوے چاٹنے والا قراردیدیا، شیخ رشیدکا اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ

چوہدری نثار کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات
سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی بھی غور کیا گیا

بھارت کا جنگی جنون ، پاک فوج نے بھی دفاعی تیاریاں شروع کردیں، موٹروے رن وے میں تبدیل

آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
ترک کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو سراہا

ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا
یہ فیصلہ پارٹی قائدفاروق ستارکی زیرصدارت ایم کیوایم پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا

ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات، طیب اردگان وزیر اعظم کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے
ترک صدر نے وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے ترکی میں جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

”اس انڈین کو باہر نکالو “
نیو یارک، پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس میں کسی بھارتی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا
بھارتی حکومت بھی پاکستانی میڈیا کو اپنے ایونٹس کی کوریج نہیں کرنے دیتے،ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ، پاکستانی مشن

پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے دبئی حکام معلومات فراہم نہیں کررہے،چیئرمین ایف بی آر

نیویارک بم دھماکے میں گرفتار افغانی نژاد نوجوان سے پوچھ گچھ شروع
شواہد کی روشنی میں اسکا دائرہ پاکستان اور افغانستان تک وسیع کیا جا سکتا ،رپورٹس

پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ
نواز کیری ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی ایجنڈا پر بات چیت ہوئی ، صحافیوں سے گفتگو

حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا