بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-20)

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، اڑی حملے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کانوٹس
ہم پوری طرح سے باخبر اور خطے میں تازہ واقعات پر نظریں رکھے ہوئے ہیں
پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے والوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے جائیں گے،جنرل راحیل شریف کا خطاب
پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کی نیویارک میں مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں،دنیاکوکشمیرکے حوالے سے کئے گئے وعدے سے بھاگنے نہیں دیں گے،پاکستان
نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی بھرپورطریقے سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوربھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے ،کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرکاز کیلئے پاکستان کاموٴقف دوٹوک اورواضح ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوریاستی مظالم بند کرنے کیلئے کہے،برطا نیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردارادا کر ے،وزیر اعظم نواز شریف

وقت آگیا عالمی برادری مہاجرین کے مستقبل کیلئے جامعہ حکمت عملی تشکیل دے ،نوازشریف
پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اورمحفوظ واپسی کاحامی ہے ، افغان مہاجرین کی واپسی پاک افغان کے مفادمیں ہے
لوگ غربت،جنگ،تنازعات کے باعث ہجرت کرنے پرمجبورہیں ،ہمیں نقل مکانی اورہجرت کی وجوہات کاجائزہ لیناہے،وزیراعظم کا مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب

بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے: تہمینہ جنجوعہ
لاکھ بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قوانین سے کشمیریوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے، انسانی حقوق کونسل سے خطاب

”را “کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات ، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں قائم

پی ٹی آئی میں یوتھ ونگ کو تحلیل کرنے سے متعلق رپورٹس غلط ہیں،جہانگیر ترین
یوتھ ونگ کے معاملات کو میڈیا اور خبروں میں اچھالنے کے پیچھے نون لیگ کا موٹو گینگ سرگرم عمل ہے
تحریک انصاف ایک خاندان کی مانند اور متحد ہے کوئی اختلافات نہیں اگر کوئی اختلاف موجود بھی ہوتو باہمی بات چیت سے حل کیا جاتا ہے
ساری توجہ 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ پر مرکوز ہے، میں اور شاہ محمود قریشی سمیت تمام پارٹی قیادت آئندہ ہفتے پاکستان کے کونے کونے میں جاکر عوام کو متحریک کریں گے
تحریک انصاف کے خلاف واویلا مسلم لیگ نون کے اشارے پر ہورہا ہے کیونکہ عمران خان کے بعد مسلم لیگ نون مجھے نشانہ بناتی ہے، وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت

بھارت کو روس پاکستان مشترکہ مشقوں سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے، روسی سفیر

مودی نومبر میں اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے ،بھارتی میڈیا کا دعوی

اظہار الحق کی رہائی ایم کیو ایم کی طرف سے استعفوں کی دھمکی کا نتیجہ تھی
اظہار الحق کو فوری رہا نہ کیا تو ایم کیو ایم سندھ اسمبلی ، سینٹ اور قومی اسمبلی سے بیک وقت استعفے دے دے گی، ایم کیو ایم قیادت کا وزیراعظم و آصف علی زرداری کو پیغام

عمران خان را کے ایجنڈے پر عمل کر رہا ہے وہ ملک میں افراتفری کی سیا ست ، خون ریزی گھرا ا ؤ جلا ؤ چاہتاہے ،ایسی سیا ست کر نے وا لے ملک سے مخلص نہیں ، عمران خان خون میں نہاکر ہی جاتی عمرہ پہنچے گا،وہاں اسے میں ہی ملونگا پی ٹی آئی کے جس جتھے نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیاتھا ان ہی لوگوں کو جا تی عمرہ کی طرف بھیجے گا، ہما رے شیر ان کوپوری قوت سے رو کیں گے ، شیر شیر ہی ہو تا ہے
وزیر مملکت بجلی وپانی عا بد شیر علی میڈ یا سے گفتگو

جمہوریت میں وزیراعظم کے گھروں کے باہر احتجاج ہوتا ہے ہم پاکستان کے اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، ملک کے چیف ایگزیکٹو پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو