بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-19)

مقبو ضہ کشمیر ، بارہ مولہ میں بھا رتی فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ،17 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
مسلح افراد انڈین فوج کی 12 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کا تبادلہ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دورہ امریکا اور روس ملتوی کردیا ، ہنگامی اجلاس طلب،فوج کے خصوصی دستے اوڑیپہنچ گئے ،لائن آف کنٹرول کی طرف جانے والی سڑکوں کی سیکیورٹی سخت

اوڑی واقعہ ،پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،ایل او سی کی تازہ صورتحال پر گفتگو
واقعہ کے بعد بھارتی الزامات قبل از وقت اور بے بنیاد ہیں ، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کر ے ،پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشن کا بھارتی ہم منصب سے مطالبہ

رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، مارچ سارے پاکستان سے شروع ہوگا،عمران خان
24 ستمبر سے مارچ کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی ، آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کے کار کن 30 ستمبر کو رائیونڈ پہنچیں
یہ جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ، ہم وزیر اعظم سے پاناما لیکس کا جواب مانگتے ہیں تو وہ ایک موٹر وے کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے چلے جاتے ہیں
لیکشن کمیشن کے پاس گئے تو وہاں سے بھی تاریخیں مل رہی ہیں،وہاں سے امید نہیں
ان کی چوری کی بات کریں تو کہا جا تاہے ہم جمہوریت کے دشمن ہیں، نواز شریف کی بیٹی نائب وزیر اعظم اور چھوٹے بھائی کا بیٹا نائب وزیر اعلیٰ ہے،
ڈنڈا برداروں اور رنگ بازوں کو تنبیہہ کرتے ہیں مارچ کے دوران کوئی شرارت نہ کریں کیونکہ انہیں بہت مار پڑے گی ،کسی بھی قسم کے تشدد کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت ہوگی، تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب

امریکا کا اقوام متحدہ اجلاس میں پا ک بھا رت تنا زعا ت میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ
کشمیر اور بلو چستا ن کے معاملے پر دونو ں مما لک کی حما ئیت نہیں کر یں گے بہتر ہے کہ مسا ئل با ت چیت کے ذریعے حل کیے جا ئیں ، تر جما ن امر یکی محکمہ خا رجہ

فوجی چھاوٴنی پر حملہ پاکستان کا کام لگتا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی الزام تراشی
حملہ آور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے داخل ہوئے تھے،بھارتی فوج
فوجی اڈے پر حملہ دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کاررائی ہے،نریندر مودی کا ٹوئٹ

وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،بدھ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کواجاگرکریں گے ،وزیراعظم کا3سال میں جنرل اسمبلی سے یہ چوتھاخطاب ہوگا،وزیراعظممختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے
وزیراعظم پناہ گزینوں کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت اورپاک امریکہ بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے

سوڈان کاکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ
وینزویلامیں غیروابستہ تنظیم کے اجلاس کے موقع پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزسے سوڈانی وزیرخارجہ ابراہیم نمزوزکاملاقات میں بھارتی فوج کی کشمیریوں پربربریت پراظہارتشویش،دفترخارجہ

وزیر اعظم نے پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قوم کے سوالوں کا جواب نہیں دیا :ڈاکٹر طاہرالقادری
قوم ناکام اور کرپٹ حکومت کو مسئلہ کشمیر کے پیچھے نہیں چھپنے دے گی : لندن میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

کور کمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی
سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،جنرل ہدایت الرحمن

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو ہٹائے جانے کے بعد سندھ پولیس میں گروپ بندی شدت اختیار کرگئی
پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رینکرز افسران راوٴ انوار کی حمایت میں بول پڑے،دوبارہ عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ

ڈاکٹر با بر اعوان کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات
عمران خان بابر اعوان کو کنونشن میں ساتھ لے کر گئے، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرجوش استقبال

کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان سندھ رینجرز کی وضاحت
قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کیا جارہا ہے، ایک سیاسی جماعت نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے منفی تاثر دیا،بیان

بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں،وزیر دفاع
بھارتی الزامات آزادی کشمیر کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش ہے،بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،اسے ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی ، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بھارتی الزام تراشی پر ردعمل

ایبٹ آباد،سوتیلی ماں کے بھیانک تشدد کاشکارسات سالہ بچی نے ایڑھیاں رگڑرگڑکرجان دے دی