بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-17)

مہمند ایجنسی، نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ،کم از کم 28 نمازی شہید، 31 زخمی
علاقے میں سیکورٹی الرٹ کر دی گئی،جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن کورہاکردیاگیا
ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہرکی خودرہائی کی تصدیق، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کی معطلی جبکہ ڈی آئی ایسٹ کامران فضل کی صوبہ بدری کے احکامات جاری کر دیے ہیں

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،دورہ امریکہ پر تفصیلی مشاورت
دونوں رہنماؤں کا دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق
آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن لوٹ آیا ،دنیا ہماری اس کامیابی کو سراہا ہے، نواز شریف

بھارت کا جبر اور بربریت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، نواز شریف کی صدر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور حریت رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو

ممبئی حملہ کیس،بھارت نے ایک سال بعد پاکستان کے خط کا جواب دیدیا ، دستاویزی ثبوت شیئر کرنے پر تیار
بھارت کی جانب سے دی گئی تجویز کا قانونی جائزہ لیا جارہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

نواز شریف ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے،عمران خان
اتوار کو رائے ونڈ مارچ کے راؤنڈ کا اہم اعلان کرینگے ،پاناما لیکس کا حساب لیکر دم لینگے
نواز حکومت نے بائیس ہزار ارب کے مزید قرضے لیکر ملک کو اٹھائیس ہزار ارب کا مقروض کر دیا ، ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نیب کو حکمرانوں نے کرپٹ کر دیا ہے، چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب

جنوبی افریقہ میں ائر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش، پاکستانی مشتاق طیاروں نے دھوم مچادی
مختلف ممالک نے طیاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ،ترجمان پاک فضائیہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،اسحاق ڈار
بھارت مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی مقامی تحریک کوطاقت سے دباناچاہتاہے،بھارت کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے،وزیرخزانہ کافرانسیسی ٹی وی کوانٹرویو

رواں سال دوران حج 54پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا، آج ہفتہ سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگا
وفاقی وزیر سردار یوسف کی زیر صدارت حج کے بعد اجلاس میں بریفنگ

پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہا ر
پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون اور کوششیں کر رہاہے، نفیس زکریا
پر امن افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے، معاشی طور پر مضبوط افغانستان ہمارے معاہدے میں شامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

عارف والا،لیگی ٹکٹ ہولڈر سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

فاقہ کشی اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد سعودی عرب میں پھنسے300کے قریب پاکستانیوں کی وطن واپسی
بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 3گھنٹے سے زائد وقت تک ضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ، بڑی تعداد کو میڈیا سے اوجھل رکھ کر ائر پورٹ کے احاطے سے نکالا گیا، وطن واپس پہنچتے ہی سجدے میں گر گئے

وزیر اعظم نا اہل ہیں، افتخار محمد چوہدری نے اہلیت لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دی
نواز شریف نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ،گوشواروں میں کہیں بھی ذکر نہیں ،درخواست میں موقف