بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-16)

ریل گاڑیوں کے 2حادثے،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ملتان میں مسافر ٹرین کی مال گاڑی سے ٹکر،6 افراد ہلاک ، 50 سے زائد زخمی
تصادم سے مسافر ٹرین کا انجن اور 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے،ملتان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ انتظامیہ کی جانب سے خون کے عطیات کی اپیل ،حادثہ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حکام

کوئٹہ،ایف سی کے ٹرک کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ
دواہلکارشہید،9اہلکاروں سمیت 12افرادزخمی،دھماکے سے ٹرک کوشدیدنقصان پہنچا،نزدیکی عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،نامعلوم ملزمان نے دھماکہ میں تقریباًڈھائی کلوبارودی مواداستعمال کیا،ایف سی اوربم ڈسپوزبل سکواڈواقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گیا،شہیداہلکارآبائی علاقوں میں سپردخاک

قوم سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے،نواز شریف
پن بجلی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،تاخیر حربے کسی صورت برداشت نہیں،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف نہیں ملا،طاہر القادری کاکیس یورپی یونین اور یورپین کورٹ آف جسٹس میں لے جانے کا اعلان

سانحہ 12مئی،وسیم اخترنے ملوث ہونے کااعتراف کرلیا،پولیس
چالان منظورکرکے کیس اے ٹی سی کوبھجوادیاگیا،رہنماء ایم کیوایم پاکستان ،میئرکراچی سمیت دیگرملزمان کیخلاف قتل،اقدام قتل سمیت 4مزیدمقدمات کاچالان منظور،جبکہ تمام کیسزکی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت منتقل

وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ،اورنج لائن ٹرین پر بریفنگ دی

وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس، کھالیں جمع کرنیوالے اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

افغان صدر اشرف غنی نئی دلی پہنچنے پر بھارتی بھاشا بولنے لگے
جو بھارت اور افغانستان کے راستے بلاک کریگا خودبلاک ہوجائیگا، پاکستان کا نام لئے بغیر دھمکی

پاکستان کا دشمن بڑا ہو یا چھوٹا برداشت نہیں کرینگے، چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
ٹرین حادثہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار، ذمہ داروں کو سخت سزا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،پاکستان مسلم لیک کے رہنماؤں کی گفتگو

شکارپوردھماکے کی تفتیش ٹی ڈی سول لائنزکے حوالے
دھماکے میں ملنے والے شواہداورزندہ پکڑے گئے خودکش حملہ آورکوبھی سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاجائے گا،ذرائع

طاہر القادری آنے سے پہلے جانے کا منصوبہ بناتے ہیں ،ان کی سیاست شیخ رشید ہی سمجھ سکتے ہیں :جاوید ہاشمی

کراچی،ایم کیوایم کے یونٹ آفس مسمارکرنے کاسلسلہ جاری
اب تک گرائے جانے والے دفاترکی تعداد139،ذرائع

جنوبی کیرولینا میں جاری پاک امریکا مشترکہ انسپائرڈ گمبٹ مشقیں اختتام پذیر

میاں چنوں میں غیرت کے نام پر 3 بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل
خالدہ اور اس کے آشنا مختار احمد کو قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں
خالدہ اور اس کے آشنا کو باپ، شوہر اور بھائی نے مل کر قتل کیا، پولیس

ایدھی فاؤنڈیشن کوپچھلے سال کی نسبت 50فیصد کم کھالیں ملیں