بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-13)

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نے ایک بار پھر عید الاضحی کا مبارک موقع عطا فرمایا ، میاں نواز شریف
پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے فرزندان توحید بالخصوص کشمیری عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم
دعاگو ہوں کہ رب العزت ہم سب کو جذبہ ابراہیمی سے بھرپور عید منانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت بخش، صدر ممنون حسین

موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، آئی ایس پی آر
کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، بیان

ڈاکٹرفاروق ستارکی صحت بہترہے،ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال
4سے 5روزہسپتال میں رکھاجائیگا،سی ٹی اسکین اوربلڈٹسٹ کی رپورٹ آگئی ہیں،انہیںآ رام کی شدیدضرورت ہے،انجم رضوی کی پریس کانفرنس

شیخ رشید کی سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات
رائیونڈ مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ، حکومت کیخلاف پرزور تحریک چلانے پر اتفاق ، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پہنچایا
حکومت قوم کو لوٹ رہی ہے انکو بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان
حکمرانوں کو قوم کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہو گا شیخ رشید

عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا تھا انہیں رب نے اجازت نہیں دی ، پرویز رشید
رائیونڈ جا کر احتجاج کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا
پنڈی والے سیاستدان ہر عید پر کسی کی قربانی کا عندیہ دیتے ہیں اور خود اونٹ خرید کر گھر چلے گئے ، وزیر اطلاعات

ہم کسی مخالف کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے
امیر جماعت اسلامی نے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا

جنوبی ایشیا میں نئی صف بندی؛ پاکستان کی روس سے ایس یو 35 طیاروں کی خریداری پر غور
گزشتہ 15 ماہ کے دوران آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے سربراہوں نے ماسکو کے دورے ،ایئر چیف سہیل امان نے روسی حکام سے ثمرآور مذاکرات ،پاکستان اور روس رواں برس پہلی مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر یں گے ،پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ

ہمارانوازشریف کے گھرکی جانب مارچ کاکوئی ارادہ نہیں،علیم خان
جس جگہ احتجاج ہوگاوہ جاتی امراسے 4یا5کلومیٹردورہوگا،جاتی امراکی طرف جوراستے جاتے ہیں ہم ان کی خودحفاظت کرینگے،رہنماء پی ٹی آئی کی اڈاپلاٹ میں میڈیاسے گفتگو

پاک فضائیہ کا عید کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کا فیصلہ
پاک فضائیہ کی مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے موٴثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے

پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے، اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

نندی پور پاور پراجیکٹ کا سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم پر اسرار طور پر لا پتہ

پاک چین اکنامک کوریڈور پر کام کرنے والے ہر چینی شہری کے لیے دو پاکستانی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں
پاک فوج اور حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے کی زبر دست سیکیورٹی پر بھارتی میڈیا نے واویلاشروع کردیا

سیلولر کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی ڈیوٹی و ٹیکس چوری پکڑی گئی
2کمپنیوں نے غلط بیانی سے کسٹمزکلیئرنس کرواکر قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا
محکمہ پوسٹ کلیئرنس نے کارروائی کیلیے کنٹراونشن رپورٹ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو بھیج دی

کو ن کہا ں عید منا ئے گا
مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں عید منا ئیں گے
صدر مملکت ممنون حسین نے منیٰ سعودی عرب میں عید منائی،وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے