بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-12)

دہشت گردوں نے نوجوانوں کو قتل اور فساد کی راہ پر ڈال دیا،امام کعبہ
دہشت گردی و شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے میں علماء کردار ادا کریں ، امت مسلمہ گمراہ کن گروہوں کے سامنے سینہ سپر ہوجائے
ہم گواہی دیتے ہیں اللہ ایک ہے،محمدﷺاللہ کے رسول ہیں، نوجوانو ،فتنے، شدت پسندی اوردہشت گردی سے بچو، مسلمان تمام مسائل کا حل مشاورت سے نکالیں ، دنیا بھر کے مسلمان حکمران انتشار کے ساتھ حکمت سے نمٹیں، :شیخ عبدالرحمان السدیس کا خطبہ حج

ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ،حالت خطرے سے باہر
حادثہ حیدرآبادسے کراچی آتے ہوئے پیش آیا،دیگر4افرادبھی شدیدزخمی ،حادثہ سپرہائی وے پرپیش آیا

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا
جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 96ہو گئی

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد
غلاف کعبہ میں اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ ،غلاف کعبہ کی تیاری پر دو کروڑ بیس لاکھ ریال لاگت آئی ، ایک سو پچاس کلو خالص سونا چاندی اور چھ سو ستر کلو ریشم کا استعمال کیا گیا

با نی پا کستا ن قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
قیام پاکستان کیلئے محمد علی جناح کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :عشرت العباد خان کی مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو

موسمیاتی تبدیلی ، پاکستان خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا
موسمی حالات کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کو شدید نقصانات، قدرتی وسائل کو خطرات لاحق ہو سکتی ہیں، رپورٹ

رینجرز آپریشن سے قبل پنجاب پولیس کو ”درجہ اول“ کے دہشتگرد بھگانے کا مشن سونپا گیا، طاہر القادری
آپریشن کی اجازت دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کی میز پر پڑی ہے،انکے پاس دستخط کا وقت نہیں
فیصل آباد سے 90دہشتگرد غائب کر دئیے گئے ،پنجاب حکومت رینجرزکو گمشدہ دہشتگردوں کی بازیابی تک محددود کرنا چاہتی ہے،سربراہ عوامی تحریک

کراچی میں تین سال سے جاری آپریشن کے ساتھ اسلام آبادکامعاشی پیکج آناچاہئیے تھا،فاروق ستار
کراچی کے وسائل پربھاشااورمنگلاڈیم بنایاگیا،کراچی کے شہری پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں،سربراہ ایم کیوایم کی حیدرآباداورمیرپورخاص کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو

سینٹ خزانہ کمیٹی کی بجلی بلوں میں وصول کئے جانیو الے جنرل سیلز ٹیکس سمیت تمام سرچارج ختم کرنے کی سفارش

مسافر سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں،پی آئی اے کا انتباہ
نئے اسمارٹ فون کی بیٹریوں میں خرابی ہے، دھماکے سے پھٹ سکتی ہیں،بیان

سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراو زندگی کی بڑی غلطی تھی ،پرویزمشرف
پاکستان ،افغانستان پرتنہاحملے کی مخالفت نہیں کرسکتاتھا،امریکہ کا ساتھ دیناوقت کی ضرورت تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور،عیدالاضحی سے قبل سیاسی واہم شخصیات کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط
صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ ،و سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ