بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-11)

برطانوی حکومت کی 22اگست کے ترتشدد واقعات کی پر زور مذمت
برطانوی پولیس تمام شواہد کا نہایت توجہ سے تجزیہ کرے گی، مزید شواہد کی ضرورت ہوئی تو ہائی کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا،برطانوی ہوم آفس
برطانیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کے ریفرنس کا باضابطہ جواب

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 دہشت گرد ہلاک‘ ایک سیکورٹی اہلکار شہید‘ آئی ایس پی آر

عید الاضحی کے تینوں دن ایم کیوایم پاکستان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہیں کریں گی، فاروق ستار کا اعلان

’لبیک اللٰھم لبیک‘ کی صداوٴں سے مناسک حج کا آغاز
عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی
رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے
آج تمام عازمین نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کیا جائے گا

سکیورٹی اداروں کا ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن،161 دہشت گرد گرفتار
فائرنگ کے تبادلے میں3دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،12زخمی
اسلام آباد سے 34 ، فیصل آباد سے 96،راجن پور سے 15، کوئٹہ 7 ،بنوں 6دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا
حراست میں لئے گئے افراد بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور مذہبی لٹریچر بھی برآمد ہوا

جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا ملازمین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن ،8 اہلکار گرفتار 10 کی گرفتاری کیلئے چھاپے،18 افراد کے خلاف مقدمہ درج
نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کر دیا جائے گا ، کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی ،وزیر داخلہ

فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی ،ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے،فیصل سبزواری

نندی پور میں تیل کی چوری چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ناکام کوشش کی گئی،خواجہ آصف
تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا،ٹوئٹ

پاکستان کی سالمیت کیخلاف انٹرنیشنل سازش تیار
داعش نیٹ ورک ختم کرنے کے حکومتی دعوے سے متفق نہیں،رحمٰن ملک
ملک میں دہشت گردی باہر سے درآمد ہو رہی ہے،داعش کا نیٹ ورک ملک میں موجود ہے اور ملکی امن وامان تباہ کرنے کیلئے کام کررہا ہے
سیاسی قیادت اور عوام کو متحد ہو کر سکیورٹی اداروں کو سپورٹ کرنا ہو گا تاکہ ملکی سلامتی کیخلاف سازش کو ناکام بنا یا جاسکے، خبر رسااں ادارے کو انٹرویو

ایران، پاک چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند
عالمی پابندیاں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو محدود کردیں گی اس تاثر کو مستر د کرتا ہوں ،پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہنر مہد ی دوست