بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-10)

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس
کومبنگ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت مظالم سے آگاہ کیا گیا
وزیراعظم کا امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار

پنجاب میں دہشت گرد و کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے 2 ماہ کیلئے رینجرز طلب
رینجرز کو ’مخصوص مدت‘ اور ’مخصوص علاقوں‘ کیلئے بلایا جا رہا ہے،اگر ضرورت محسوس کی گئی تو انکی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے، راناثناء اللہ کی بی بی سی سے گفتگو

وفاقی کابینہ نے اقتصادی راہداری اور سائبر کرائم بل سمیت18نکات کی منظوری دیدی
رجسٹرڈ افغان مہاجرینکی 31 مارچ 2017 تک پاکستان میں قیام کی توسیع
برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی کی منظوری کامعاملہ آئندہ اجلاس تک موخرکردیا
افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ان کو ہراساں نہ کیا جائے، نوازشریف
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ملک سے دہشت گردی بڑی حد تک ختم ہوچکی ہے،ڈیموں کی تعمیر سمیت توانائی منصوبوں پر کام جاری ،2018ء لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کیخلاف دشمن کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرینگے، عوام نے احتجاج کرنیوالوں کو مسترد کردیا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

رائے ونڈ مارچ محرم سے پہلے ہوگا تاریخ میں ردوبدل ہوسکتی ہے،عمران خان
آخری حد تک سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش کریں گے ، پولیس کا استعمال کیا گیا تو شہر بند کردیں گے،میڈیا سے گفتگو

رمضان شوگر مل سے 3سو سے زائد لیٹر انڈیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بھجوائے گئے،پولیس رپورٹ اور چیکنگ سے استثنیٰ کی ہدایت کی گئی ،طاہرالقادری کا انکشاف
50 انڈینزکے نام بمعہ پاسپورٹ نمبر اجرا پہلی قسط ہے حکمران تردید کریں دوسری قسط بھی جاری کر دوں گا
جرائم کے ثبوت ختم کرنے کیلئے ریکارڈ کو جلا دیا جاتا ہے
عوام اور ادارے فیصلہ کریں انہیں پاکستان چاہیے یا حکمران خاندان،دہشتگرد اور انکے سہولت کار کراچی میں ہو ں،سندھ میں ہوں ،وزیر ستان میں ہوں یا پنجاب میں انکا خاتمہ ہونا چاہیے،سربراہ عوامی تحریک کی پریس کانفرنس

ایران اقتصادی راہداری میں بھرپور شرکت اور میگا پراجیکٹس، ریلوے اور ڈیموں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے،مہدی ہنردوست
توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہر ممکن مدد پر آمادہ ہیں،ایرانی بجلی سستی ہے ،گیس پاکستان کا بحران کم کرنے کا سہل، تیز ترین اورقابل بھروسہ ذریعہ ہے ،ایرانی سفیر

سی پیک آج یا کل کیلئے نہیں، یہ قیامت تک چلے گا اور اس میں ارب ہا ڈالر مزید آئیں گے ،وزیر اعلی پنجاب
سی پیک چینی صدر کے” ون بیلٹ ون روڈ“ کے شاندار ویژن کا حصہ ہے جس قدر اس کی حمایت ہو رہی ہے ،اتنی مخالفت بھی سی پیک کیخلاف ہمسایہ ملک میں لابی کی جا رہی ہے ، مودی نے بلوچستان کے خلاف زبان درازی کی ہے
اورنج لائن میٹروٹرین شفاف ترین عوامی منصوبہ ہے ، چین کی قیادت اور حکومت کو بھی اس منصوبے کی شفافیت پر پورا اعتماد ہے
چینی حکومت میٹروٹرین کے منصوبے کے لئے اربوں روپے دے چکی ہے اور انہیں یقین ہے کہ منصوبے پر کام بھی اسی رفتار سے ہو گا
پوری امید ہے کہ پاکستان میں میٹروریل کا یہ پہلا منصوبہ مشکلات و چیلنجز کے باوجود وقت پر مکمل ہو گا ،:شہباز شریف
چائینیز لینگویج پروگرام ، شہباز شریف میرٹ سکالرشپ پروگرام اور نویں جماعت کے ہونہارطلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

ڈاکٹر امجد کی ایم کیو ایم پاکستان کو پرویز مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت
پرویز مشرف خود بھی اردوبولنے والے ہیں اور وہ اردوبولنے والوں کو متحد اور منظم رکھنے کے ساتھ مہاجرکمیونٹی کو حقوق دلانے اور ان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں،بیان

ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شہری ہوں، جہانگیر ترین
ایف بی آر سے مجھے نوٹس ذاتی عناد کی بنیاد پر جاری کرایا گیا، ایس ای سی پی نے مجھے کوئی شو کاز نوٹس جاری نہیں کیا
حکومت نے ایف بی آر کو ذاتی ادارہ بنا رکھا ہے ، مجھ پر جتنے حملے کرنے ہیں کریں مجھے فخر ہے کہ میں آج تک کوئی غلط کام نہیں کیا،عمران خان کے ساتھ کھڑ ا رہو ں گا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بھارتی فوجی سربراہ دلبیر سنگھ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، فوج کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

شریف فیملی کی ملکیتی رمضان شوگر ملزم چنیوٹ کا تمام اکاؤنٹس اور ملازمین کا ریکارڈ جلا دیا گیا
سیکورٹی سربراہ بھی تبدیل ،واقعہ کو دبا دیا گیا،نندی پور منصوبہ کی تحقیقات بھی رک گئیں

مناسک حج آج شروع ہو ں گے ‘ سعودی حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے
ایک لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات‘ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی

انڈیاکی این ایس جی رکنیت:پاکستانی تحفظات کی امریکی کانگریس میں گونج
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے گواہوں کی مدد سے مشاہدہ کیا، اس پالیسی سے جنوبی ایشیاء میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ میں شدت آجائے گی