بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-09)

مارشل لاء نہ لگتا تو پاکستان بے تحاشا ترقی کرتا ،نوازشریف
ماضی کی حکومتوں سے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کا جواب مانگنا چاہیے،فارن ایکسچینج پر قدغن سے سرمایہ کاروں کو نقصان ہورہا تھا ہم نے پابندی اٹھائی،ہماری نجکاری پالیسی سے اداروں نے منافع کمانا شروع کردیا
قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے،پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائن بنائیں گے،ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایاجا رہا ہے
حکومت سنبھالی تو سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 19ہزار تھا ،آج سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 40 ہزار 100تک پہنچ چکا ہے،زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں،سستی اور وافر بجلی کی فراہمی ہمارا وژن ہے،2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا،وزیراعظم کا اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب

ایاز صادق نے خود کو متنازعہ بنا لیا ، سپیکر نہیں مانتا ،عمران خان
میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں پھر کیوں میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ،دوبار پریس کانفرنس کر کے کلیئر کر چکا ہوں
جب جمہوریت میں انصاف کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں تو انتشار کے دروازے کھل جاتے ہیں،وزیر اعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے کے بجائے منصوبوں کے بار بار افتتاح کر رہے ہیں
کسی بھی ملک کے جمہوری ادارے تباہ ہونے سے ملک تباہ ہو جاتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں پر اظہار خیال

نیب ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس، راجہ پرویزاشرف، شاہد رفیع، شرجیل میمن اور ڈاکٹر احسان علی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
سرکاری فنڈ میں خرد برد پر غلام حیدر جمالی، غیر قانونی بھرتیوں پر رؤف اختر صدیقی کیخلاف انویسٹی گیشن، ناجائز اثاثوں پر ڈاکٹر عبدالستار راجپر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کو اہمیت دی گئی تو خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواب ادھورا رہ جائیگا،اعزازچوہدری
بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ سے جنوبی ایشیا کی صورتحال پرنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،پاکستان امن پسند ملک ہے اورایٹمی جنوبی ایشیا ء میں اعتدال کا مظاہرہ کر رہا ہے،کم سے کم ڈیٹرنس رکھنا ہمارا اصولی موقف ہے تاہم نیوکلیئر سیکیورٹی پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے
چین کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں ، روسی فیڈریشن پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہی ہے، سیکرٹری خارجہ کا جنوبی ایشیاء میں نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب

خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار انڈیا ہے ، نفیس زکریا
کلبھوشن یادو کے اقبالی بیان سے واضح ہے کون سا ملک دہشت گردی پھیلا رہا ہے، معاملہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ضرور اٹھایا جائیگا
62دنوں سے مسلسل بھارتی فوجیوں کی جارحیت پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے ،شملہ معاہدے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادیں منسوخ نہیں ہو جاتیں
پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری تعلقات کے حوالے خبرو ں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا، این ایس جی میں بھارتی شمولیت کی حمایت نہ کرنے کی تجویز

کراچی ،ملیرمیں 12سال بعدتیرچل گیا،پتنگ کٹ گئی
پی ایس 127کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا،ایم کیوایم کوشکست

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، چیرمین ایف بی آر کا پانامہ لیکس پر بریفنگ دینے سے انکار
گذشتہ اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملہ کو ایجنڈہ میں لانے پر اتفاق ہوا لیکن چیرمین کمیٹی کی جانب سے اہم ایشوز کی بجائے بلز کو ایجنڈہ میں شامل کیا، اسد عمر
ایف بی آر جو معاملات ایجنڈے پر آئیں ان کا بھی 8،8ماہ جواب نہیں دیتا، قیصر احمد شیخ
گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے بعد 40ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور ان میں سے25ارب کے قریب ٹیکس اکٹھاکیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

31جولائی کو گردشی قرضہ کی مالیت1334 ارب تھی، سینٹ وقفہ سوالات میں وزارت پانی و بجلی کا جواب
دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب، بلوچستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے اور بنجر زمین کو آباد کرنے کے لئے 2نئے ڈیموں کی تعمیر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر مملکت عابد شیر علی

مجھے اسپیکر نہ مان کر عمران خان ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے، ایاز صادق

قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کو سانپ سونگھ گیا
تقریر کے دوران سعد رفیق پرچی لیکر کبھی پرویز رشید کے پاس جاتے اور کبھی چوہدری نثار کے پاس جاتے