بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-08)

میرا خواب پاکستان کی ترقی ، مخالفین کی باتوں کا جواب عوام دے رہے ہیں،نوازشریف
پنجاب اور کراچی کے عوام نے مخالفین کو جواب دیدیا ہے میری دعا ہے کہ اللہ ان کو ہمارے ساتھ ملکر پاکستان کی خدمت کرنے کرنے کی ہدایت دے
لواری ٹنل2017ء میں مکمل ہو جائیگی اس پر 27ارب روپے خرچ ہوگا، وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت چترال میں 250بستروں کے اسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوگی
گولن گول سے چترال تک 125کے وی اے کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی
چترال میں 108میگاواٹ کا بجلی کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائیگا جس سے کم ازکم100دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جائے گی ، 2018ء تک اکثر منصوبے مکمل ہو جائیں گے، وزیراعظم کاچترال میں عوامی جلسے سے خطاب
وزیراعظم نے چترال میں براڈ بینڈ پائیدار ترقی کے منصوبے کا افتتاح اور بونی بوزند تورکو روڈ کی توسیع اور مرمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

20ہزار انٹیلی جنس آپریشنز سے خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیا،وزیرداخلہ
کسی بھی غیر ملکی کو بغیر ویزہ پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والے کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا
نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کیلئے صوبوں کا تعاون ضروری،حلیف جماعتیں تنقید کی بجائے کابینہ اور حکومت کی سطح پر بات کریں،چوہدری نثار
سانحہ کوئٹہ پرفرحت اللہ بابر، محمود اچکزئی ، اشوک کمار،جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ،اعظم خان ، گیان چند، جہانزیب جمالدینی ، نسیمہ حسان ، جاوید عباسی ، حافظ حمد اللہ اور دیگر کا سینٹ میں اظہار خیال

بھارت میں پاکستا نی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی،بھارتی ہائی کمشنر سے ناروا سلوک پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
پاکستانی سفیر نے بھارتی احتجا ج کو سختی سے مسترد کردیا
کراچی چیمبر نجی ادارہ سے سرکاری نہیں ،بھارت بنیادی ایشوز پر توجہ دے ، قصے کھل گئے تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گئی،عبدالباسط کا جواب

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ میں گیس کا ذخیرہ دریافت

پی آئی اے کے ذمہ 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں،ادارے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ، شیخ آفتاب
گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا‘
دیگر صوبوں کے افسران بلوچستان جانے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں‘ اسلام آبادمیں موجودہ ہسپتال کی توسیع اور مزید تین نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے،وفاقی وزیر کا سینٹ میں اظہار خیال
اسلام آبادمیں کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی ، طارق فضل چوہدری
قائم مقام پریزائیڈنگ آفیسر نے پی آئی اے میں کرپشن اور بلوچستان کے افسران کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملات متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے” جس طرف“ بھی جانا پڑا جائینگے: ڈاکٹر طاہر القادری
ملکی سا لمیت پر مسلسل حملوں پر وزیر اعظم کی خاموشی ا قبال جرم ہے،سربراہ عوامی تحریک
تمام جماعتیں فروعی اختلافات بھلا کر پانامہ لیکس کے کرپٹ کرداروں کے خلاف باہر نکلیں
دوسرے راؤنڈ کیلئے پارٹی رہنماؤں، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم اعلان کرینگے،کور کمیٹی اجلاس سے خطاب

عمران خان نے چیئر مین ایف بی آر پر الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ، تردید کرتے ہیں،اسحاق ڈار
اس طرح کے الزامات سے چیئر مین ایف بی آر ہی نہیں بلکہ ادارے کو بھی نقصان پہنچا ہے،وزیر خزانہ کا ردعمل

بجٹ سیشن میں پارلیمنٹیرین 65لاکھ کے کھانے ڈکار گئے، وزارت خزانہ نے بل ادا کر دیا

عمران خان کا24ستمبر کو رائیونڈ جانے کا اعلان، حکومتی مشینری سرجوڑ کر بیٹھ گئی
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

انشاء اللہ نواز شریف جلد نا اہل ہو جائیں گے،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

پاکستانی نژاد عابد قریشی پہلے وفاقی امریکی مسلم جج نامزد
سینیٹ سے منظوری کے بعدعابد قریشی امریکی ریاست ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج کے فرائض انجام دیں گے

صوابی،ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار آصف اقبال قتل