بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-07)

سی پیک میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آرمی چیف
قوم کی اجتماعی دانش سے بنائے گئے قومی ایکشن پلان پراس کی روح کے مطابق ملک بھرمیں عملدرآمدیقینی بنایاجائے،شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج باقار اورآزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں
سنگین جرائم ،کرپشن اوردہشتگردی کاگٹھ جوڑ مکمل امن کے حصول میں ایک بہت بڑی رکاوٹ اورمعاشرے میں عدم اطمینان کاسبب ہے اسے دورکرنے کے لئے نظام میں موٴثراوردوررس تبدیلیوں کی ضرورت ہے
دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیازخاتمے کاجوعمل 2سال قبل شروع کیااس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے،وطن عزیزکاکوئی علاقہ آج سبزہلالی پرچم کے سائے سے محروم نہیں،یوم دفاع کی تقریب سے خطاب

عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان
نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں ہم آپ کو احتساب کٹہرے میں لائے بغیر واپس نہیں آئیں گے،سارے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں آئیں رائے ونڈ حساب لینے چلیں،شاہ ایران،سوہارتو ،صدام حسین عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکے تو آپ کیا چیز ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے،ہمیں انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر ہی آئیں گے،ملک کا سربراہ چوری کرتا ہے،کرپشن کرتا ہے،منی لانڈرنگ کرتا ہے اورہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم سنجیدہ نہیں ہیں،ہم تمام اداروں کو ٹھیک کریں گے ،جب تک نواز شریف موجود ہے یہ ادارے ٹھیک نہیں ہوسکتے،ادارے ٹھیک ہوگئے تو نواز شریف پکڑا جائے گا،،نواز شریف کے درباری ایاز صادق نے میرا نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ،عمران خان کانام تو پانامہ لیکس میں نہیں آیا ہے،مہاجروں کو محبت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں،ہر مشکل میں عمران خان مہاجر کے ساتھ کھڑا ہوگا، الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر کراچی آنے کا فیصلہ کیا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہ پاکستان کا دل ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی کے نشتر پاک میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر خزانہ اور عمران خان سمیت دیگر سیاستدانوں کی نااہلی کیلئے دائرریفرنسز کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی
عدم پیروی پر وحید کمال کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج
نواز شریف کے وکیل کی جانب سے مزید وقت مانگنا وقت کا ضیاع ہے سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو بچانے کا موقع دیا، وکیل

پاکستان اور سینیگال کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان زرعی شعبے میں سینیگال کو فنی تعاون فراہم کر سکتا ہے، نوازشریف
وزیراعظم نے صدر میکی سال اور ان کے 34رکنی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا

ملک بھر میں 51واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ‘ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ‘دن کا آعاز وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوا

پاکستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی،بھارت کا الزام
رواں ہفتے کے دوران پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،دفاعی ترجمان

ملکی قرضے 134 ،غیر ملکی 58 کھرب سے بھی بڑھ گئے
نیشنل بینک نے گزشتہ پانچ سال کے دوران 360 ارب روپے کے قرضے جاری کئے جن میں 55 ارب روپے نادہندگان نے واپس نہیں کئے
ٹیکس نادہندگان کے ذمے1کھرب68ارب 24کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ18ارب89کروڑ41لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے
ایران سے سمگل پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت 16 کھرب ،بے نظیر انکم رپورٹ پروگرام کے تحت 102 ارب روپے تقسیم کئے گئے، سینیٹ،وقفہ سوالات

پاکستان بھی ان21 ممالک میں شامل ہے جہاں خوراک کا قحط پیدا ہوسکتا ہے،سینیٹر تاجر حیدر کی تحریک التواء

کشمیری عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک فوری بند ہونا چاہیے، ملالہ یوسفزئی
کشمیری عوام بھی دنیا کے دیگر لوگوں کی طرح بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں
اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری کشمیر کے لوگوں کو وقار ، عزت اور آزادی فراہم کرے ، بیان

ملکی قرضے 134 ،غیر ملکی 58 کھرب سے بھی بڑھ گئے
نیشنل بینک نے گزشتہ پانچ سال کے دوران 360 ارب روپے کے قرضے جاری کئے جن میں 55 ارب روپے نادہندگان نے واپس نہیں کئے
ٹیکس نادہندگان کے ذمے1کھرب68ارب 24کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ18ارب89کروڑ41لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے
ایران سے سمگل پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت 16 کھرب ،بے نظیر انکم رپورٹ پروگرام کے تحت 102 ارب روپے تقسیم کئے گئے، سینیٹ،وقفہ سوالات

پانامہ لیکس ایشو کے بعد حکومت سوئزرلینڈ سمیت دیگر 90ممالک سے معاہدے کر رہی ہے ،وزارت خزانہ کی سینٹ کو یقین دھانی
آئندہ کسی بھی ملک میں اکاؤنٹ کھلے، منی لانڈرنگ ہو یا کوئی خرید و فروخت تو وہ ممالک پابند ہوں کہ حکومت پاکستان کو آگاہ کریں، وزیر قانون زاہدحامد کا وزیر خزانہ کی جگہ سینٹ میں جواب

الیکشن کمیشن ، نااہلی کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری،28 ستمبر تک جواب طلب
وزیر اعظم نوازشریف کو پاناما لیکس معاملے میں جواب داخل کروانے کے لیے مزید تین ہفتے کی مہلت

سپریم کورٹ ، این اے110 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت
انتخابی عزرداری کیس تین رکنی بینچ کے روبرو لگانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، تیل و گیس کے8 نئے بلاکس پرکام شروع
کرک کے علاقہ گرگری میں تیل چوری کی جلد تحقیقات کیلئے تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے سپرد،مرکزی پائپ لائن سے تیل چوری کا امکان نہیں
نئی پیٹرولیم پالیسی کا مسودہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیج دیا ہے ،رائلٹی کا ضابطہ کار بنایا جارہا ہے،پبلک اکاؤنٹس ذیلی کمیٹی کو بریفنگ

چیف سیکرٹری پنجاب کی نجی سکولوں کو فیس میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایات

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 5روز میں گیس کی قیمت میں تیسری مرتبہ من مانا اضافہ کر دیا
سردیوں کے سیزن میں گیس کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے خدشات پیدا ہو گئے
ایل پی جی کے طاقتور ما فیہ نے ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس لگوا کر گیس کی ایمپورٹ کو فیزیبل نہ ہونے دیا جسکی وجہ سے ایل پی جی ایمپورٹر نے گیس کی درآمد کم کر دی ، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیویشن ایسوسی ایشن

سعودی عرب کی جانب سے بے دخل کیے گئے پاکستانی لاہور پہنچ گئے