بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-06)

سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف اور محمود اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز مسترد کردئیے
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہوگئے، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی تصدیق

آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں،نوازشریف
ظلم کے اس آخری درجے پر خاموش رہنا بھی ظلم ہے ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، بیان

ایف بی آر نے میڈیارپورٹس کی بنیادپر عمران خان ،مونس الٰہی ،جہانگیرترین کونوٹس جاری کردئیے

آرمی چیف سے برطانوی خصوی نمائندہ برائے پاکستان، افغانستان کی ملاقات
علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سپیکر کے اقدام سے ثابت ہوگیا نواز شریف کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کررہے ہیں ، عمران خان
رائیونڈ کی طرف ہرصورت مارچ کریں گے،اینٹ سے اینٹ اب نوازشریف کی بجنے والی ہے
احتجاج کرینگے تو نواز شریف کو جدہ بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ، دھمکیاں دے کر ن لیگ والے یہ ثابت کررہے ہیں کہ ملک میں حسنی مبارک کی جمہوریت ہے، کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو،مزدوروں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب

6ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ولو لہ انگیز دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نوازشریف
پاکستان کی سا لمیت ،وقار اور بقا کی خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وزیر اعظم کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

سی پیک منصوبوں میں اسلامی بینکاری سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، اسحاق ڈار
اسلامی مالیاتی اداروں سے قرض لینے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے، پاکستان 2050 میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا
اسلامی مالیاتی نظام میں دین اور دنیا دونوں کا فائدہ ، حکومت ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے،ورلڈ اسلامک فائنینس فورم 2016 سے خطاب
پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں نموکی گنجائش ہے، گورنر سٹیٹ بینک
بحیثیت مسلمان ہمیں رباء کو چھوڑنے کی ضرورت ہے اسلامک بینکنگ کو فروغ دینا ایک بڑا جہاد اور تحریک ہے، مولانا تقی عثمانی

جنوبی ایشیا میں ایک قوم دہشت گردی پھیلارہی ہے، مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی قوتیں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں، نریندرا مودی

این ایس جی رکنیت:بیلاروس،قازخستان پاکستان کے حامی ہیں:طارق فاطمی
پاکستان، روس اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے
دنیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے، انٹرویو

پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع،تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جائیگا،خرم دستگیر
پاک افغان بارڈر پر سفری دستاویزات کے بغیر کسی کو بھی بارڈر کراس نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تاہم افغان سرحد کے قریب جنگ میں زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو بھارتی مظالم کے خلاف عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنے کے بارے میں لکھ دیا،سرتاج عزیز،قومی اسمبلی وقفہ سوالات

بھارتی فورسز کشمیریوں کیخلاف مرچوں والے کارتوس استعمال کریں گی، راج ناتھ سنگھ

نیشنل ایکشن پلان پرموٴثر عمل در آمد کے لئے قوانین میں موجود سقم کو دور کیا جائے گا، اشترو اوصاف
مرکز و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے
نیشنل ایکشن پلان ایک دن یا ایک سال کا نام نہیں یہ ایک منظم سفرہے جو ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا،اٹارنی جنرل کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد اجلاس کے بعد گفتگو

عمران خان کیخلاف ریفرنس،سپیکر قومی اسمبلی نے منفی کردار ادا کیا،شفقت محمود
حکومت کی بات آئے تو ایاز صادق پروٹیکشن کیلئے کتابیں اور قوانین لے آتے ہیں، اپوزیشن کی بات آئے تو کان نہیں دھرتے،قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال
سپیکر کا ایکشن غیر جانبدار ہے،جمشید دستی
استعفے دیکر واپس آنے والے غیر جانبداری کی بات کرتے ہیں،خواجہ آصف،، سپیکر کا آفس کوئی انوسٹی گیشن کا دفتر نہیں،ایاز صادق

عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
عمران خان خود کو نیب، ایف بی آر اور سپریم کورٹ سمجھتے ہیں،کنٹینر پر چڑھ کر غصہ نہیں نکالنا چاہیے، ثبو ت ہیں تو سامنے لائیں، صحافیوں سے گفتگو

ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزیاں
بدستورتین دن کے اندرتین بارحملے،متعددمارٹرگولے سرحدی علاقے پنجگورمیں داغے گئے،مسلسل دھماکوں سے لوگ ذہنی کوفت کاشکار

کوئٹہ، بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے کارندے اور6سہولت کارگرفتار
فرنٹیئرکوربلوچستان نے مغوی بچے کوبازیاب کرالیا،اغواء کاربچے کوافغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیتے تھے، فرنٹیئر کور بلوچستان چلتن سکاؤٹ کے کمانڈنٹ کرنل توصیف شہزاد کی ایف سی مدد گار سینٹر میں پریس کانفرنس

چین دوستوں کا دوست اور دشمنوں کا دشمن ہے :کیوٹینکی
کوئی بھی ملک چین یا اس کے دوست ملک میں جارحیت کا خواب دیکھنا چھوڑ دے :چینی حکومت کا امریکی اور بھارتی حکمرانوں کو واضح پیغام