بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-05)

نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے تحت ملک بھر میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
150 سے زائد دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا
متعدد بم ناکارہ بناکر کوئٹہ اور صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا
مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا

بھارتی پارلیمانی وفد کی سرینگر آمد،حریت رہنماؤں کاملنے سے انکار،بھارتی فوج کی فائرنگ سے250 سے زائد کشمیری زخمی
مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کو نذر آتش کر دیا

وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر اہلخانہ کو جاری نوٹسز کی جواب کی تیاری کا عندیہ دیدیا
قانونی ماہرین کا انتخاب ملکی اور غیر ملکی سینئر وکلاء سے کیا جاسکتا ہے،ذرائع مسلم لیگ ن

پہلے راؤنڈ میں آل شریف کی کرپشن اور ملک دشمنی کے ثبوت قوم کے سامنے رکھے، طاہر القادری
پہلے قصاص کا مطالبہ عوامی تحریک کا تھا اب پاکستان کے گلی کوچوں کے عوام کا ہے
دوسرا راؤنڈ عوامی مواخذہ،قصاص و انصاف کا ہو گا ،پونے دو سو شہروں میں احتجاج نیا ریکارڈ ہے، کنٹینر لگا احتجاج روکنے کی حکومتی کوششیں پر عزم کارکنوں نے ناکام بنائیں،عہدیداروں سے گفتگو

پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،خورشید شاہ
15ستمبر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کیا ہے، مقررہ مدت سے پہلے الیکشن کرائے جائیں
آئندہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ، پنجاب میں اپنی جگہ واپس حاصل کر لیں گے
الیکشن 4سال میں ہونے چاہئیں، حکومت کی 3سال کی ناکامی عوام کے سامنے رکھیں گے
طاہر القادری کی دستاویزات بالکل درست ہیں، کرپشن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا ہے، ورکرز کنویشن سے خطاب

قوم پرغداری کا دھبہ لگوانے والے آج دنیاوی فائدے کیلئے راء کے ایجنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،مصطفی کمال
22 اگست کے دن پوری پاکستانی قوم کو پتا چل گیا ہم سچ پر ہیں بہتر مستقبل کی خاطر دو نسلیں قربان کرچکے ہیں
شہر کی کوئی گلی ایسی نہیں جہاں حقوق حاصل کرنے کے لئے جوانوں کی لاشیں اٹھائی نہ گئی ہوں
ہم نے نہ دن دیکھا نہ رات، عید تہوار نہ گھر بار،اپنا مال و زر دل اور جان تک ایک شخص کے لئے قربان کرنے سے دریغ نہ کیا حقوق کے نام ہر 25000 نوجوانوں کی قربانی کے باوجود کچھ حاصل نہیں ہوا،جلسہ عام سے خطاب

بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کیاجائے گا،ثناء اللہ زہری
اس حوالے سے صوبے کے پارلیمنٹرینزکودوست ممالک کوبھجوایاجائے گا،جبکہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوایک کھلاخط بھی لکھیں گے،نام نہادآزادی پسنداپنی جنگ میں صوبے کے نوجوانوں کویندھن کے طورپراستعمال کررہے ہیں
حکومت مردم شماری کرانے میں سنجیدہ ہے اورفی الوقت سکیورٹی ڈیوٹیزکی وجہ سے فورسزکی عدم دستیابی کے باعث مردم شماری کوموٴخرکردیاگیاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ٹی وی چینلزکے اینکرپرسنزسے ملاقات

ایف آئی اے ا ہلکاروں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
وزارت داخلہ کے حکم پر 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتیں انتخابات کی اہل نہیں ہونگی،الیکشن کمیشن
پولیٹیکل پارٹیزآرڈر2002ء کے سیکشن 13کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مالی سال ختم ہونے کے 60روزکے اندراکاؤنٹس تفصیلات جمع کرائیں،جس کاآڈٹ چارٹراکاؤنٹنٹ سے کرایاگیاہو،نوٹس

درست ترین ڈیٹا بیس کے حصول کے لیے سپارکو اور حکومت پنجاب میں اشتراک عمل کا فیصلہ
2018 ء میں پاکستان کا مقامی سرچ انجن” عکس پاکستان “لانچ کر دیا جائے گا ۔ڈپٹی چیئر پرسن سپارکو

بیرون ملک پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فراہمی
وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں غلط اعدادوشمار پیش کردیئے
20سے زائد پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ فراہم کرنے کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ان ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
وزارت داخلہ کا انتظامات مکمل ہونے کے دعویٰ جھوٹا نکلا،وزارت خارجہ کی نشاندھی کرنے کے باوجود وزارت داخلہ حکام منصوبے پر عمل درآمد نہ کرسکے،ذرائع

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا

بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال
چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے تزویراتی مفادات کیلئے حساس ہونا پڑے گا، مودی
خدشات کا احترام کرتے ہوئے تعمیری انداز میں اختلافات کو دورکرنا چاہئے،چینی صدر