بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-04)

میاں صاحب مان جائیں،اپوزیشن کے ٹی اوز کے مطابق چار سوالات کے جوابات نہ دئیے تو عید کے بعد رائیونڈ کا رخ کرینگے ‘ عمران خان کا اعلان
ڈر ہے میاں صاحب بیرون ملک نہ چلے جائیں ،سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
فیلڈ مارشل کے عہدے کا لالچ ، مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کر کے جنرل راحیل شریف کو بھی خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا ،انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں
پی ٹی آئی کے سربراہ کا چیئرنگ کراس چوک میں شاہدرہ سے شروع ہونے والے احتساب مارچ کے اختتام پر خطاب

آرمی چیف فراہمی انصاف کا وعدہ پورا کریں، طاہر القادری

ماضی کی حکومتیں جواب دیں ، ملک کو اندھیروں میں کیوں دھکیلا ؟ وزیر اعظم نواز شریف

پانامہ لیکس،اپوزیشن کے دباؤ پر حسن،حسین،مریم نوازسمیت 400افراد کو نوٹس جاری
جہانگیر ترین، انور، سلیم، ہمایوں سیف اللہ،ثمینہ درانی، الیاس معراج،جاوید پاشا،رحمان ملک،وسیم گلزار، زین سکھیرا، اعظم سلطان،عقیل حسین بھی شامل
تنویر حسین، عبدالراشد سوٹی،سلطان علی،خواجہ اقبال، بشیر احمد،جاوید شکور،شہباز یاسین، عبدالصمد داؤد، جسٹس فرخ عرفان، ملک قیوم اور دیگر کو نوٹس
ایف بی آر نے 15دن میں جواب طلب کر لیا، نوٹسز میں آف شور کمپنیوں کی ملکیت کی تصدیق اور رقم کے حصول کے ذرائع سے متعلق سوال کا جواب طلب
پاکستان میں داخل انکم ٹیکس گوشواروں میںآ ف شور کمپنیوں میں اثاثہ جات، ہر سال ہونیوالی آمدن کو انکم ٹیکس میں ظاہر کیا ہے یا نہیں،ایف بی آر

دہشت گردی کامکمل خاتمہ نہیں ہوابلکہ دہشت گردوں کوشکست ہوئی ہے،چوہدری نثار
اب دہشت گردبھاگ رہے ہیں اوریہ جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے
دہشت گردآمنے سامنے کاجنگ ہارچکے ہیں اب سہولت کاروں کی تعاون سے بدامنی پھلارہے ہیں جوکسی ذی شعورانسان کاکام نہیں، انکے سہولت کاروں کابھی جلدخاتمہ ہوجائیگا
دہشت گردوں کے حملوں کے بعدعوام کواتفاق واتحاد اوریگانگت کامظاہرہ کرناچاہئے ،دہشت گردی کامقابلہ حوصلے اورجذبے سے کرینگے
پاکستان کی مسلح افواج،پولیس، رینجرز سمیت تمام سیکورٹی اداروں نے ایک مشکل ترین جنگ جیتی ہے اورجو مٹھی بھردہشت گردرہ گئے ہیں انکابھی جلد قلع قمع کردینگے،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور عمران خا ن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،سماعت 6 ستمبر کو ہوگی

ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ’ حکومت کا وزیر تجارت خرم دستگیر کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ
ملکی برآمدات گزشتہ 3سالوں کے دوران25ارب ڈالر سے کم ہو کر 21ارب80کروڑ ڈالر پر محدود ہو گئی

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی
اٹارنی جنرل کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،دو ماہ کے اندر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی

پشاور،گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس
صوبے اورفاٹامیں امن وامان کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا
،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکویقینی بنانے اوردہشتگروں اوران کے سہولت کاروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کافیصلہ

سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ملاقات
دونوں رہنماؤں کا کراچی میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال

پاکستان سے محبت کا جرم ، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی
میر قاسم نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف ملک کے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا
پاکستان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے میرقاسم علی کوسزائے موت دینے پراظہارافسوس ریکارڈکرادیا
بنگلہ دیشی حکومت کو1974ء کے سہ فریقی معاہدے کاپاس رکھناچاہئیے،دفترخارجہ

سعودی سفارتخانے کا 275 سے زائد ویزے دینے سے انکار
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج حج معاملات کا جائزہ لینے کیلیے سعودی عرب جائیں گے