بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-03)

خیبرپختونخوا پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ،11افراد جاں بحق،35زخمی
سکیورٹی فورسز نے کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی،4خودکش بمبار ہلاک
کرسچن کالونی فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری جاں بحق، 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ،ہر حملہ آورکے پاس 8 سے10 کلوگرام تک بارود تھا،4 گنیں ،4 دستی اور 4جیکٹس برآمد ،حملہ آوروں میں سے ایک کا چہرہ قابل شناخت ہے
سیکورٹی فورسز نے عوام کے جان و مال کے نقصان کے بغیرکامیاب کارروائی کی، دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانا قابل تحسین ہے، مردان حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا ،وزیراعظم
آرمی چیف کی پاک فوج، ایف سی اور پولیس کو دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد

آج پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، 2018 میں بھی ہماری کامیابی ہو گی،نوازشریف
2018ء میں لوڈشیڈنگ مکمل طو رپر ختم ہوجائے گی
ہماری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو عوام نے ثابت کر دیا ان کا اقتدار میں آنے کا وقت نکل گیا ہے
عالمی برادری ہماری ترقی کو تسلیم کر لیا ہے،گوادر ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز چکا ہے، پچھلے 3 سالوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، ترقی کی رفتار یہی رہی تو غربت، بھوک افلاس، بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا،وزیر اعظم کا کالا شاہ کاکو ، فیروز والا مرید کے میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

نوازشریف آئندہ ہفتے آرمی چیف کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،مصدقہ ذرائع
و زیراعظم کی ہدایت پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے ملاقات میں دو آپشن رکھ دیئے
حکومت آر می چیف کو فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنانے کیلئے تیار
آرمی چیف کے کسی ایک نکتہ پر اتفاق ہوتے ہی وزیراعظم نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے ،ذرائع
نواز شریف امریکہ جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے
وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی لیڈروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرینگے

اپوزیشن صرف وزیراعظم کی فیملی کیخلاف تحقیقات چاہتی ہے ، اسحاق ڈار
حکومت صرف پاناما نہیں قرض معافی سمیت تمام معاملات کی تحقیقات چاہتی ہے ،اپوزیشن بھاگ رہی ہے
کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2016مکمل با اختیار بل ہے جو کئی دہائیوں کیلئے استعمال ہو سکے گا
کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتے ،جن لوگوں نے بینکوں سے قرضہ معاف کرایا ہے ان کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیئے
ہمارے قانون کو سینٹ میں رد کیا گیا تو آئین کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ بل پاس کروائیں گے ، وزیر خزانہ کی دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

آرمی چیف کی عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں ، مردان میں چوتھے خود کش حملے پر تشویش کا اظہار
ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب اور افغان بارڈر مینجمنٹ پربھی بات ہوئی ،پرویز خٹک

پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے صحیح طرح پیش نہیں کیا جارہا ،عمران خان
فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کا پیغام دنیا تک پہنچائے
دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، فاٹا میں فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بنانے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد نہیں ہو رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
چیئرمین پی ٹی آئی کی مردان دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت

پاکستان مخالف بیان دینے والوں کے خلاف جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،رحمن ملک
امریکہ،بھارت میمو معاہدہ پاکستانی سالمیت کے خلاف اور سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کڑی ہے، فوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور اقوام متحدہ کا ایمرجنسی اجلاس بلوایا جائے
بھارت امریکی ٹیکنالوجی کی رسائی کو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتا ہے
دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ہم دیں لیکن امریکہ نوازشات بھارت پر کررہا ہے،وزیراعظم خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کریں
سی پیک منصوبے پرچائنہ کے علاوہ تمام ہمسایہ ممالک پاکستان کے خلاف ہوگئے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

آرمی چیف سے عمران خان کی اچانک ملاقات،حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
معلوم کیا جائے ملاقات طے شدہ تھی یا اتفاقیہ ‘ وزیراعظم کی ساتھیوں کو ہدایت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاھرہ ، خالصہ تحریک کے سکھوں کی بھی شرکت
بھارتی سفارتخانے کا احتجاجی خط وصول کرنے سے انکار
مظاہرین کو سفارتخانے سے دور رکھا جائے،فر انسیسی پولیس سے درخواست

الطاف حسین غدار وطن ہے اسے پاکستان لا کر عبر تناک سزا دی جائے ، عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم کو فر ق نہیں پڑے گا ، دھرنے کرنے والے پاکستان کی قسمت کو کھوٹا اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اورنج ٹرین منصوبے سے ہمارے ثقافتی ورثے کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ترقی اور اعتماد کی بحالی سے ہی حل ہوسکتا ہے ،نریندرمودی
امید ہے کشمیری نوجوان دوسروں کے ہاتھوں گمراہ نہیں ہونگے اور امن ،اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، کشمیر جنت ہی رہے گا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انٹرویو

جی 20سربراہی اجلاس ، مودی چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک پر تحفظات سے آگاہ کریں گے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ