بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-02)

دشمن کی چالوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، مودی ہو یا ’را‘ کوئی بھی ملکی مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، جنرل راحیل شریف
پاک فوج ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہما ر ی بقا ء کی جنگ ہے، اتنی بڑی قربانی دیکر پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں، کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ضروری ہے،آرمی چیف کا سی پیک کانفرنس سے خطاب

بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، خواب پورے ہونے کا وقت آچکا،نوازشریف
انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہتر نظام کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں
بلوچستان کے عوام سے چھینے گئے حقوق واپس مل رہے ہیں، عشروں سے جاری محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے
بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے اندرونی و بیرونی عناصر بے نقاب ہو چکے، دہشتگردوں کو منہ کی کھا نا پڑی، دشمنوں کو ملک کی ترقی بغیر نہیں ہو رہی ان کا مقدر ناکامی ہے، وزیر اعظم کا سبی کو ہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ،عاصم سلیم باجوہ
پاکستان مخالف نعر ہ غیر ملکی نے لگایا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،ایم کیو ایم کے خلاف کچھ ایکشن ہو چکے ہیں اور کچھ آنے والے دنوں میں ہوں گے اس حوالے سے حکومت بھی کارروائی کررہی ہے
پاکستان میں اچھے اور برے دہشت گرد کا کوئی تصور نہیں، حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کو بلا تفریق مارا گیا،شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ،اب شوال کا علاقہ سوئٹزلینڈ اور پیرس جیسا بن چکا ہے،ترجمان آئی ایس پی آر
ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرونس پائی جاتی ہے، آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے،ملک بھر میں168 کومبنگ آپریشن کئے گئے ،داعش نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کی لیکن پاکستانی معاشرے نے اسے قبول نہیں کیا ، داعش سے تعلق رکھنے والے 309 افراد گرفتار ہوئے جن میں 25 غیر ملکی اور 157 چھوٹے گروپس بھی ملوث تھے، گلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ایک نیٹ ورک پکڑا گیا ہے،نیوز کانفرنس

بھارت کیساتھ کشمیر کے نقطہ کے بغیر مذاکرت نہیں کئے جائیں گے، پاکستان
بھارت اورامریکا کے درمیان دفاعی معاہدے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہونی چاہیے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم رواں ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں گے ،نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی
فوج کے ساتھ سکیورٹی کے لئے رابطے میں ہیں، مرحلہ وار مردم شماری کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فوج دسمبر میں اپنی دستیابی کا جواب دے گی ،چیف شماریات آصف باجوہ ماہانہ بریفنگ

ایم کیو ایم نے پارٹی آئین سے الطاف حسین کا نام نکال دیا
پارٹی رہنماوٴں کی مشاورت کے بعد آئین میں ترمیم کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے رائے لینے کی شق دستور سے نکال دی گئی ہے،پارٹی آئین میں ترمیم ہمارا عملی اقدام ہے ہمارے فیصلے لندن کی پالیسی اورفیصلوں سے آزاد ہیں،ہماری 38 سال کی جدوجہد اپنی جگہ لیکن اب صرف طریقہ کار تبدیل ہوا ہے ، اب جو بھی فیصلے ہوں گے پاکستان میں ہی ہوں گے، غیرقانونی دفاتر کا بہانا بنا کر دفاتر کو گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے، ہمیں آزمایا جائے اور موقع دیا جائے، تشدد کے خاتمے، دہشت گردی کو قلع قمع کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا تاہم وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ بتائیں کہ فیصلے کہاں ہورہے ہیں،متحدہ قومی مومومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکی پریس کانفرنس

ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو الگ نہیں کیا جا سکتا، واسع جلیل
الطاف حسین ہی قائد ہیں، مائنس ون کو قبول نہیں کریں گے،ٹویٹ

ہماری خواہش ہے پاک بھارت مذاکرات کا دوبارہ شروع ہو ں ، بھارت نے مذاکرات کا راستہ خود بند کر رکھا ہے، اعزاز چوہدری
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کو قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، سیکرٹری خارجہ کا سیمینا ر سے خطاب

رحم کی اپیل پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی کی پھانسی ملتوی کی گئی،وزارت خارجہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
پاکستانی حکام یا مشیر خارجہ نے ذوالفقار کی سزائے موت ختم کرنے کے بارے میں صرف درخواستیں دیں قانونی نکات کو سامنے نہیں رکھا گیا،ذوالفقار گردیزی
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کی ذوالفقار کے بے گناہ ہونے کی صورت میں ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرنے کی سفارش

سعودی عرب میں بعض پاکستانی مزدوری کی بجائے لیڈری کرکے اپنے ہی پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ،صدر الدین راشدی
بن لادن اور سعودی اجر سمیت کئی کمپنیوں میں تنخواہوں اور دیگر مراعات نہ ملنے سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بہت بڑی تعداد میں ہندوستان ،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے مزدور متاثر ہوئے ہیں
صرف پاکستانیوں نے وہاں پر احتجاج اور کمپنیوں کی تالہ بندی کی، یہ صورتحال سعودی عرب میں مقیم 25لاکھ کے قریب پاکستانیوں کیلئے خطرے کی علامت بن سکتا ہے ،وفا قی وزیر سمندر پار پاکستانیز کا سینٹ قائمہ کمیٹی اوو رسیز کے اجلاس سے خطاب

سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ایف بی آر کے گردشی قرضوں بارے کمیٹی کو مسلسل جواب نہ دینے کامعاملہ ایوان میں لے جانے کا فیصلہ
کمیٹی کا 3سالوں کے دوران وزارت پانی و بجلی کے گردشی قرضے دوبارہ 321ارب تک پہنچنے پر وزارت پر برہمی کا اظہار
بنک اکاوٴنٹس منجمد اور ٹیکس دہندگان پر چھاپے مارنے کے معاملہ پر وفاقی وزیر خزانہ اور چیرمین ایف بی آر کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان اقوام متحدہ کو جتنے خط لکھے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے،بھارت
اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے گزرتا ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوراپ

ایرانی فورسز کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، 20مارٹر گولے فائر کیے
کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، عمران خان
الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ، پنجاب پولیس (ن) لیگ کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، پانامہ لیکس پر حکومت کے احتساب کے لئے پوری اپوزیشن ایک ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں ، 3 ستمبر کو لاہور والے بھی ہماری کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی کے لئے بھرپور طریقے سے نکلیں گے ، پاکستان کی ایلیٹ کلاس ملک کو لوٹ رہی ہے اور پیسہ ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں ، یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

فاروق ستار کی پریس کانفرنس، خواجہ اظہارفون سنتے،نوٹس لیتے رہے